منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پشاورکے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی، 7 مریضوں کی حالت خراب،دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

datetime 4  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور،لاہور (این این آئی)خیبر پختون خوا نرسز الائنس نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گزشتہ رات آکسیجن کی کمی ہو گئی، آکسیجن کی کمی سے 7 مریضوں کی حالت بگڑ گئی۔کے پی نرسز الائنس کے مطابق مریضوں کی حالت بگڑنے پر انہیں دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔خیبر پختون خوا نرسز الائنس کے مطابق ویڈیو میں

کسیجن لگے مریض کو دوسرے وارڈ میں منتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ساتوں مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔خیبر پختون خوا نرسز الائنس نے کہاکہ ان ساتوں مریضوں کو ایمبو بیگ کے ذریعے مصنوعی سانس اور طبی امداد فراہم کی گئی۔دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں وافر مقدار میں آکسیجن موجود ہے۔ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق آکسیجن کی کمی پر مریضوں کی منتقلی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔دوسری جانب ملک میں چین کی ایک خوراک والی ”کین سینو” ویکسین کل سے عوام کو لگائی جائے گی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے مطابق ملک کے تمام صوبوں میں چین کی ایک خوراک والی ”کین سین” ویکسین پیر سے عوام کو لگائی جائے گی۔پاکستان، چین کی کورونا ویکسین کین سینو بائیولوجکس وسیع پیمانے پر درآمد کرے گا جس کی 30 لاکھ خوراکیں مقامی سطح پر بنائی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے ویکسین کی تیاری کے لئے خصوصی آلات خرید لیے گئے ہیں اور عملے کو تربیت بھی دی جارہی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…