پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

غلط سرجری سے 16مریض بینائی سے محروم،حکومت نے ہسپتال کے خلاف ایکشن لے لیا

datetime 3  اپریل‬‮  2021 |

ملتان (این این آئی)16 افراد کی ایک آنکھ کی بینائی ضائع ہونے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ایکشن لے لیا جس کے بعد ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کہاہے کہ ملتان میں نجی ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل کردیا گیا۔ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کمیشن کی 4 رکنی ٹیم نے ملتان میں نجی ہسپتال کا ریکارڈ قبضہ میں

لے لیا، ڈاکٹر و عملے کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق انکوائری مکمل ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ملتان میں ایک ڈاکٹر سے آنکھ کا آپریشن کروانے والے 16 افراد کی بینائی متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، کئی مریضوں نے الزام لگایا تھا کہ وہ آپریشن کے بعد بینائی سے مکمل طور پر محروم ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملتان میں 16افراد کی آنکھوں کی غلط سرجری کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو واقعے کی تحقیقات اورذمہ داران کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔واضح رہے کہ ملتان کے نجی ہسپتال میں ایک ہی روز آنکھوں کا آپریشن کروانے والے 16 افراد کی بینائی متاثر ہوگئی تھی۔ملتان کے نواحی علاقے لاڑ میں ایک نجی ٹرسٹ ہسپتال میں 20 مارچ کو 16افراد کا آنکھوں کی موتیا کا آپریشن کیا گیا تھا۔بینائی سے محروم ہونے والے شخص رانا عبدالمالک نے بتایاکہ 20 مارچ کو اس سمیت 16 افراد نے انصاف صحت کارڈ کے توسط سے نجی ہسپتال میں آئی سرجن ڈاکٹر حسنین مشتاق سے آپریشن کروایا۔انہوں نے کہاکہ 16 افراد میں 7 خواتین بھی شامل تھیں، آپریشن کے چند گھنٹوں بعد ہی تمام مریضوں کی آنکھوں میں درد شروع ہو گیا جس پر انتظامیہ نے ایک رات ہسپتال میں رکھ کر صبح تمام

مریضوں کو فارغ کردیا۔تمام مریضوں کی آنکھوں کی بینائی مکمل طور پر ختم ہو چکی تھی جبکہ تمام مریض اِس وقت ملتان اور لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔آپریشن کرنے والے آئی سرجن ڈاکٹر حسنین مشتاق کے مطابق آپریشن کرنے میں کوتاہی نہیں ہوئی بلکہ انفیکشن سے تمام افراد کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔اْدھر ٹرسٹ اسپتال کے منیجر آپریشن محمد ممتاز نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے آپریشن کیلئے آنکھوں کے لینس سمیت تمام اخراجات

ٹرسٹ نے خود ادا کیے تاہم ذرائع کیمطابق ہسپتال انتظامیہ نے انصاف کارڈ کے ذریعے ہی 16غریب افراد کی آنکھوں کے آپریشن کیے تاہم آپریشن خراب ہونے کا علم ہونے پر انصاف کارڈ سے رقم کلیم نہیں کی۔دوسری جانب ایک متاثرہ مریض کے بھائی محمد مصطفی نے پولیس کارروائی کیلئے تھانہ بستی ملوک میں درخواست دی لیکن پولیس نے یہ کہہ کر درخواست واپس کردی کہ وہ کارروائی نہیں کرسکتے لہٰذا ہیلتھ کیئر کمیشن سے رابطہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…