ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سنیعہ خان غوری شعبہ ایمرجنسی میں اعلیٰ ترین غیر ملکی ڈگری حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی ڈاکٹر بن گئیں

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سنیعہ خان غوری پاکستان کی پہلی ڈاکٹر ہیں جنہوں نے ملک میں رہتے ہوئے ایمرجنسی شعبے میں برطانیہ سے اعلیٰ ترین فیلو شپ آف رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن سے ڈگری حاصل کی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سنیعہ خان یہ کامیابی حاصل کرنے

کے بعد کم عمری میں یہ ڈگری مکمل کرنے کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ ایمرجنسی طب کے شعبے کا ایک اہم حصہ ہے جس پر پاکستان میں کم توجہ دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر سنیعہ کے مطابق ایمرجنسی کا کام ایمبولینس سے شروع ہوجاتا ہے اور اگر ایمبولینس میں ہی بروقت طبی امداد دے دی جائے تو اس سے اموات کو کم کرنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ڈاکٹر سنیعہ نے ایمرجنسی کے شعبے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میڈیسن ایک نئی فیلڈ ہے جس میں ڈاکٹرز ایمرجنسی کو ڈیل کرنے میں مہارت حاصل کرتے ہیں اور دنیا بھر میں ایمرجنسی میڈیسن کے لحاظ سے اسے اعلیٰ ترین ڈگری تصور کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر سنیعہ نے بتایا پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں 70 اموات انجریز یاٹراما کی وجہ سے ہوتی ہیں اگر کسی جگہ پر ایکسیڈنٹ ہوا ہے تو جو مریض ہے اسے آپ ہسپتال کس طریقے سے پہنچائیں گے اور ہسپتال پہنچاتے وقت راستے میں اس کا کیا علاج کریں گے یہ چیز ابھی پاکستان کے طبی شعبے میں نہیں ہے،کچھ ایمبولینس سروسز ہیں جوکہ یہ کام بخوبی کررہی ہیں لیکن ان میں بھی ماہر پیرامیڈیکس اور فزیشنز کی بہت قلت ہے،فیلو شپ کے بعد پاکستان میں ایمرجنسی کے شعبے کو فروغ دینے کی خواہشمند ڈاکٹر سنیعہ چاہتی ہیں کہ وہ دیگر ڈاکٹرز کو بھی اس شعبے میں تربیت دیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…