ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا آپ کے ہاتھو ں میں کرنٹ محسوس اور ناک سے خون رس رہا ہے؟پریشان نہ ہوں ، فوراً یہ کام کریں

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس وقت ملک بھر میں خاص قسم کی تیز ہوائوں کے باعث لوگوں کو ناک سے خون بہنے، چھونے سے کرنٹ لگنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ناک، کان اور گلے کے ڈاکٹر نادر خان نے اس حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ خشک موسم

اور ہوا کے کم دبائو کے باعث ناک سے خون بہنا ایک معمولی بات ہے جس میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمومی طور پر دسمبر یا جنوری کے سرد اور خشک موسم میں یہ مسائل دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں ناک سے ہلکا خون آنا اور ناک کا خشک ہوجانے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ہوا میں نمی کی مقدار کم ہوجانے اور موسم کے خشک ہوجانے سے ناک سے خون بہنے لگتا ہے کیونکہ ناک ایک حساس عضو ہے جو خشکی برداشت نہیں کرتا ۔ڈاکٹر نادر نے ان مسائل سے نمٹنے کیلئے پیٹرولیم جیلی، ویزلین یا گھر میں موجود سرسوں کے عام تیل کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی ماسک پہننے کی تجویز بھی دی تاکہ ناک کی خشکی کو دور کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ناک سے خون آنے کی صورت میں پریشانی سے بچیں اور ناک کے نتھنوں کو انگلیوں سے بند کریں اور سر کا رخ زمین کی جانب کریں ایسا کرنے سے خون رک جائے گا اور اگر خون پھر بھی آئے تو کسی قریبی ہسپتال سے رجوع کیا جائے تاکہ مسئلے کا حل نکالا جاسکے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…