اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے کئی شہروں میں چیزوں کو چھونے سے کرنٹ محسوس ہونے، خشک جلد اور خارش، ہونٹ خراب(خشک ہونٹ)، گلے کی خراش، ناک سے خون آنے کی علامات پائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ موسمیاتی تبدیلی کے بعد گذشتہ چند دنوں
سے کئی شہروںمیں تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان تیز ہواؤں کی وجہ سے رگڑ کی قوت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے ساکت چارج پیدا ہوتے ہیں۔ مختلف لوگوں میں چیزوں کو چھونے سے کرنٹ محسوس ہونے، خشک جلد اور خارش، ہونٹ خراب(خشک ہونٹ)، گلے کی خراش، ناک سے خون آنے کی علامات پائی گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر ان میں سے کوئی علامت ظاہر ہو تو دن میں دو سے تین مرتبہ بھاپ لیں، پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں، جلدکو ویزلین یا تیل کی مدد سے نم رکھیں۔ دو سے تین قطرے زیتون کا تیل ناک میں ڈالیں۔یہ علامات خشک ہواؤں میں پیدا ہوئے والے ساکت چارج کے باعث ظاہر ہوتی ہیں۔ تاہم موسم کے جلد بہتر ہونے کی امید ہے اور جلد ہی بارش برسانے والی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہونے کی توقع ہے جس کے بعد اس خشکی کا خاتمہ ہو جائے گا اور درجہ ء حرارت 3سے 5 ڈگری سنٹی گریڈ گرنے کا امکان ہے ۔ماہرین کی ہدایت کے مطابق لوگوں کو احتیاط کرنے اور اپنا اور پیاروں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔