اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں کورونا کے نئے ریکارڈ کیسز، دیگر عرب ممالک کی صورتحال بھی تشویشناک

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں جمعہ کو کورونا کے ریکارڈ 700 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔مملکت میں کورونا کے یومیہ نئے کیسز سو سے بھی کم آ رہے تھے۔ چھ ماہ بعد اب نئے کیسز تیزی سے دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔وزارت صحت جاری بیان میں بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران کورونا کے 728 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 404 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 8 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 684 ہو گئی ہے۔‘وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد پانچ ہزار 768 ہو گئی ہے، جن میں سے 735 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 338 ہے جبکہ الشرقیہ میں 114 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔مکہ ریجن میں 108، مدینہ ریجن میں 44، الحدو د الشمالیہ ریجن میں 30، حائل ریجن 22، عسیر ریجن میں 19 ، القصیم ریجن میں 18 ، تبوک ریجن میں 11، جازان ریجن میں 10، الجوف اور نجران ریجن میں پانچ، پانچ جبکہ الباحہ ریجن میں چار مریض سامنے آئے ہیں۔اب تک تین لاکھ 91 ہزار325 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 78 ہزار 873 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔دوسری

جانب عرب ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ تیونس میں ایک ہی دن میں کورونا سے 31 افراد ہلاک ہوئے۔لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 592 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 962 تک پہنچ گئی۔لبنانی وزارت

صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں 52 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اب تک اس مہلک مرض سے 6 ہزار 286 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں،تیونس میں ایک ہی روز 12 سو 90 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 31 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی۔ تیونسی وزارت صحت کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے 8 ہزار 843 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔مراکش میں 579 افراد کے کورونا میں متبلا ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 4

لاکھ 96 ہزار 674 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہی دن 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی۔مراکشی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 825 ہو گئی ہے جبکہ اس مرض سے اب تک 4 لاکھ 83 ہزار 711 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔الجزائر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر 112 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…