جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کے بعد پر اسرار بیماری سے لوگوں کے ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا، طبی ماہرین نے حیرت انگیز وجہ بتا دی

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (این این آ ئی) بنوں میں پر اسرار بیماری،بنوں شہر اور ملحقہ علاقہ جات میں لوگوں کے ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا ملک بھر میں گزشتہ چند دنوں سے چلنے والی ہوائیں خون بہنے کی وجہ قرار دی جانے لگی جبکہ طبی ماہرین نے موسم کی اچانک تبدیلی کو ناک سے خون بہنے کی وجہ قرار ددیدی۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے بنوں کے تقریبا ہر گھر میں دو سے تین لوگوں کے ناک سے پر اسرار طور پر خون بہنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گئی ہے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے کہ اکثر لوگوں کے ناک سے مختلف اوقات میں خون بہنا شروع ہو جاتا ہے تاہم اس سلسلے میں ای این ٹی اسپشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا ہے کہ ایسے بہت سارے لوگوں کو یہ مسئلہ درپیش ہوا ہے لیکن اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ ملک بھر میں چلنے والی تیز ہواووں سے خون بہہ رہا ہے بلکہ حال ہی میں موسم کی اچانک دہری تبدیلی کی وجہ سے یہ خون بہنے کاسلسلہ شروع ہوا ہے اور عموماً الرجی والے افراد متاثر ہو رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ سردی کی اچانک خاتمے اور پھر بارشوں سے دوبارہ اور گرمی کی ملن سے زیادہ تر الرجی کے شکار لوگوں کے ناک سے خون بہہ رہا ہے اُنہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس بیماری سے بچنے کیلئے مندرجہ ذیل حفاظتی تدابیر جس میں ویزلین،گھریلو تیل اور فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ موسم کی خشکی جسم پر اثر انداز نہ ہوں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…