اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی مقامی دوا ساز کمپنی کا کرونا ویکسین کی تیاری کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا۔ مقامی دوا ساز کمپنی کے مطابق ویکسین کی پہلے اور دوسرے ٹرائل میں کامیابی کینتائج زبردست رہے ،تیسرے مرحلے میں 20 ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کے اثر اور افادیت کو جانچا جائے گا۔دواساز کمپنی کے مطابق مقامی دوا سازکمپنی نے یہ معلومات
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوفراہم کی ہیں۔ دو ساز کمپنی کے مطابق چینی کمپنی لیوزوں میپ ہارم کیساتھ کورونا ویکسین کی لائسنسنگ اورسپلائی کا معاہدہ کیا ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کی تیسری لہر، متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی رپورٹ سامنے ٓاگئی،46 مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد 15100 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مْلک بھر میں موجودہ کووڈ سے متاثرہ ایکٹو ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد 474 ہوگئی۔پورٹ کے مطابق 14481 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کو شکست دیکر صحتیاب ہونے میں کامیاب ہوگئے ،سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد سب سے زیادہ 5523 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 145 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کی وجہ سے جان کی بازی بھی ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والے ہیلتھ کئیر ورکرز میں 92 ڈاکٹرز, 3 نرسز اور 49 پیرامیڈکس سٹاف شامل ہیں