بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کیا قیامت آ گئی اگر انجکشن لگ گئے تو آپ میری فیملی کی خواتین کی تصویریں چلا رہے ہیں، طارق بشیر چیمہ سوال پوچھنے پر اینکرز پر شدید برہم

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) کیا قیامت آ گئی اگر انجکشن لگ گئے تو آپ میری فیملی کی خواتین کی تصویریں چلا رہے ہیں، اینکرکے سوال پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ شدید برہم ہو گئے۔ ڈان نیوز کے پروگرام ذرا ہٹ کے میں ضرارکھوڑو، مبشر زیدی اور وسعت اللہ خان کے سوالات پر طارق بشیر چیمہ شدید برہم ہو گئے،

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اگر ویڈیو میں تین یا چار لوگوں کو ویکسین لگ رہی ہے تو کیا قیامت ٹوٹ پڑی ہے، آپ صحافیوں کو اور کوئی کام نہیں ہے۔ اس موقع پر وہ شدید غصے میں آ گئے اور انکار کر دیا کہ یہ کورونا ویکسین نہیں تھی۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو کورونا کی ویکسین لگانے کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا تعلق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی پاکستان مسلم لیگ (ق)سے ہے اور ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں طارق بشیر چیمہ کا خاندان کورونا کی ویکسین لگوا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا کی ویکسین صرف 60 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کو لگانے کی اجازت ہے تاہم سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طارق بشیر چیمہ کی موجودگی میں ان کے خاندان کے افراد جن کی عمریں 60 سال سے کم ہیں ویکسین لگوا رہے ہیں۔یہ ویڈیو سب سے پہلے نوال طارق چیمہ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی لیکن بعد میں اس اکاؤنٹ کو ہی بند کر دیا گیا۔گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق یہ واحد واقعہ نہیں ہے بلکہ ایسے دیگر واقعات بھی ہو

رہے ہیں جہاں کم عمر لوگ ویکسین لگوا رہے ہیں اور اپنا اندراج ہیلتھ ورکرز میں کروا رہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ وہ متعدد بار اس بات کو این سی او سی کے اجلاس میں بھی اٹھا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ این سی او سی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ ویکسین اسلام آباد میں لگائی گئی یا ایسا پنجاب میں ہوا

ہے۔اسد عمر نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں طاقتور طبقہ خود کو قانون سے اوپر تصور کرتا ہے اور قانون صرف عام افراد کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر یہ واقعہ پنجاب میں ہوا تو صوبائی حکومت ایکشن لے گی تاہم اگر یہ ویکسین اسلام آبادمیں لگائی گئی ہے تو وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر

فیصل سلطان اور سیکریٹری صحت عامر اشرف خواجہ ایکشن لیں گے۔دوسری جانب طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خاندان کو کین سائنو ویکسین لگائی گئی جو ابھی ٹرائل میں ہے۔اس واقعے پر وزیرصحت پنجاب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کے اہلخانہ کو ویکسین لگانے کی منظوری نہیں دی اور حکومت پنجاب کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…