ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہسپتالوں میں کورونا مر یضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی،خدا کیلئے عوام کو رونا کی تیسر ی لہر کو سنجیدہ لیں،اہم پیغام جاری

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں کورونا مر یضوں کے لیے جگہ کم پڑ رہی ہے خدا کیلئے عوام کو رونا کی تیسر ی لہر کو سنجیدہ لیں اگر عوام لاپروائی کا مظاہر ہ کر یں گے تو پھرکورونا وباء کو پھیلنے سے روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔عوام ایس او پیز پر عمل کر یں اور اس مشکل

وقت میں احتیاط کا دامن ہاتھ نہ چھوڑ یں ورنہ کورونا کے حوالے سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں حامد بٹ اور ڈاکٹر ذوالقر نین بٹ ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد سے اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جب عوام کورونا کو سنجیدہ نہیں لیں گے تویقینی طور پر حکومت کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا کے حوالے سے تمام تر خطرات کے باوجود عوام کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں عوام سے کہتا ہوں کہ خدا کے لیے اپنے اور پاکستان کے لیے کوروناکی تیسری لہر کو بہت زیادہ سنجیدہ لیں اور کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیا کریں ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے اور پاکستان ایسے حالات کا کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا۔گورنر نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے اور ان حالات میں ہمارے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر طبی عملہ کورونا کے مر یضوں کے علاج کے لیے جس طر ح اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر ان کاعلاج کر رہے ہیں اس پر انہیں جتنا بھی خر اج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔ چوہدری

محمد سرور نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کر تاہوں کہ وہ غیر ضروری ملاقاتوں اور سفرسے بھی گر یز کر یں اور زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں رہیں کیونکہ لوگوں کے ایک دوسرے سے ملاقاتوں اور رش والی جگہوں پر جانے سے بھی کورونا تیزی کیساتھ پھیلتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری سو فیصد پوری کر نا ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کر نی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وبا ء سے جلد ازجلد نجات عطا فر مائے۔گور نر پنجاب نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اوروفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت کورونا سے متاثرہ تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے اور ہم سب نے ملکر اس جنگ میں کورونا کو شکست دینی ہے جو صرف اور صرف کورونا ایس او پیز عمل سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…