ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ماسک نہ پہننے پر موٹرسائیکل سواروں، ذاتی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھی اہم فیصلہ

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور میں ماسک نہ پہننے پر موٹرسائیکل سواروں، ذاتی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کابھی چالان کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے فیصل چوک مال روڈ پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسانی جانیں ضروری اور اس کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں ہوگا، دو یا دو سے زائد افراد کیلئے ماسک ضروری ہو گا، موٹرسائیکل پر

سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہوگا، پبلک سروس وہیکلز میں 50 فیصد سواریوں کی اجازت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہی روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2609 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 08 مقدمات بھی درج کرائے گئے۔لاہور، 2089 موٹرسائیکلوں، 200 رکشوں، 155 کاروں،114 پبلک ٹرانسپورٹ، 47 منی مزدا اور 04 ٹرالر کا چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…