اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ماسک نہیں پہن سکتے تو پھر جیل جانا ہو گا، خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا حکم

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر اور کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان یونس کی زیرصدارت پولیس و ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ اجلا س کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال،ڈی آئی جی سکیورٹی حسن رضا خان،ڈی سی لاہور مدثر

ریاض ملک ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،تمام ڈویژنل آپریشنز و انوسٹی گیشن اور اسسٹنٹ کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں کورونا ایس او پیز کی عملدرآمد کے حوالے سے تجاویز زیر غور آئیں۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے جس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر عمل درامد انتہائی ضروری ہے۔شہریوں کو اس موذی وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے کورونا ایس او پیز اور حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا سنگین صورتحال کے تناظر میں حفاظتی ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کمشنر لاہور نے حکم دیا ہے کہ جو افراد ماسک نہیں پہنیں گے ان کے خلاف مقدمہ قائم کرکے انہیں حوالات میں بند کیا جائے، ایسے افراد کو چھ ماہ کی سزا ہو سکتی ہے۔ اجلاس میں حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیزپر عملدرامد نہ کرنے والے قانون شکن عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شادی ہالز، پبلک مقامات پر سختی سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے۔کورونا ایس او پیز پر زیرو ٹولرنس پالیسی

اپنانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان اپنی گاڑیوں میں 50 فیصد سواریاں بٹھانے کی پابند ہیں۔مقررہ سے زائد سواریاں بٹھانے پر کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ بغیر ماسک سواریاں بٹھانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا جائے گا۔کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان یونس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل اور کنڑول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔محمد عثمان یونس نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز کی خلاف مل کر کارروائیاں کرے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…