پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دودھ مہنگے داموں فروخت ہونے لگا ، شہری 36 روپے اضافی قیمت ادا کرنے پر مجبور

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں من مانی قیمت پر مہنگے داموں دودھ کی فروخت جاری ہے، 94 روپے سرکاری قیمت کے برعکس شہری فی لیٹر دودھ کی خریداری پر 36 روپے اضافی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ سرکار کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔کراچی میں اندھیر نگری چوپٹ راج،

منافع خوروں کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دے دی گئی۔ فی لیٹر دودھ کی 94 روپے سرکاری قیمت پر انتظامیہ عملدرآمد نہ کراسکی۔ شہر میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 10روپے کے من مانے اضافے کے ساتھ 130 روپے دھڑلے سے وصول کی جا رہی ہے، کئی لاکھ لیٹر دودھ کی فروخت سے یومیہ کروڑوں روپے کی لوٹ مار پر بھی انتظامیہ کی بے حسی ختم نہ ہوسکی۔مہنگے داموں دودھ کی فروخت کا سلسلہ عرصے سے حاری ہے مگر سابقہ کمشنر کراچی کی طرح موجودہ کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔متعلقہ افسران کی مبینہ ملی بھگت کے باعث منافع خوروں کے خلاف موثر کارروائی کے بجائے نمائشی اقدامات کا سہارا لیا جارہا ہے، چند لاکھ روپے کے جرمانہ کرکے دودھ فروشوں کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، معاملے پر شہری انتظامیہ موقف دینے تک سے گریزہ ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…