بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

گزشتہ سال زکام کا شکار ہونے والوں کے لئے خوشخبری، ان پر کورونا کا زور نہیں چلے گا

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ سال نزلہ، زکام کا شکار ہونے والے افراد اس سال کورونا وائرس کا شکار نہیں ہو رہے یا پھر ان میں کورونا وائرس کی علامتیں زیادہ سنگین نظر نہیں آ رہیں۔اس تحقیق میں 27 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا

جو 2020 میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور 13 ہزار ایسے افراد کا معائنہ کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے تھے مگر انہیں نزلہ زکام کی شکایت رہی تھی۔تحقیق کے نتائج کے مطابق گزشتہ سال نزلہ زکام کا شکار ہونے والے 13 ہزار میں سے صرف 4 فیصد افراد میں کورونا وائرس مثبت آیا تھا جبکہ جو گزشتہ سال نزلہ زکام یا وبا کا شکار نہیں ہوئے تھے ان میں اس سال کورونا سے متاثر ہونے کی شرح زیادہ پائی گئی تھی۔ریسرچرز کے مطابق اس پر ابھی مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا گزشتہ سال نزلہ زکام کا شکار ہونے والے افراد میں اس سال وبا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر کتنی سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔محقیقین نے کہاکہ اس تحقیق سے یہ تاثر بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد یا نزلہ زکام سے متاثر ہونے والے کے لیے کورونا ویکسین ضروری نہیں ہے۔ماہرین نے کہا کہ کورونا ویکسین وبا سے بچا ئوکے لیے بنائی گئی ہے جو کہ ہر انسان کے لیے ضروری ہے چاہے وہ کورونا وائرس ایس او پیز پر سختی سے عمل ہی کیوں نہ کر رہا ہو۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…