جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

ہرے پتوں والی سبزیاں کھائیں اور ان پریشانیوں سے دور رہیں، ماہرین کی مفید باتیں

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ماہرین نے کہاہے کہ اگر آپ اپنے مسلز(پٹھوں)کو بڑھانا اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو ہرے پتوں والی سبزیوں کا باقاعدہ استعمال شروع کردیں۔ایڈتھ کووان یونیورسٹی(ای سی یو)کے سائنسدانوں نے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع رپورٹ میں اپنے سروے کی تحقیقات پیش کی ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ہرے پتوں والی سبزیوں میں نائٹریٹ کی بہتات ہوتی ہے جو بالخصوص نچلے دھڑ کے پٹھوں کو مضبوط کرتے ہیں۔میلبورن میں واقع بیکرہارٹ اینڈ ڈائبیٹس انسٹی ٹیوٹ نے 3759افراد کا 12 سال تک

مطالعہ کیا۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن افراد کے جسم میں نائٹریٹ کی مقدار ذیادہ رہی، دیگر افراد کے مقابلے میں ان کے پٹھے 11 فیصد زائد مضبوط تھے اور وہ دیگر سے 4فیصد تیزی سے چل پھر سکتے تھے۔سائنسدانوں کے مطابق بزرگ افراد کو اپنی خوراک میں سبز پتوں والی غذا کو بڑھانے کی ضرورت ہے جن میں پالک، سلاد اور چقندر بھی شامل ہیں۔لیکن سبزپتوں والی سبزیاں دل کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ یہ خون کی چھوٹی بڑی رگوں کو ہموار اور پرسکون رکھتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…