اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا کے بڑھتے وار، اسلام آباد انتظامیہ نے نئی پابندیاں عائد کر دیں، نوٹیفکیشن جاری

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے این سی او سی کی ہدایت پر نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے تحت ہر طرح کے انڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی،بیرونی کھانوں کی اجازت ویک ڈیز میں رات دس بجے تک ہوگی۔  انڈور اور

آؤٹ ڈور دونوں طرح کے کھانوں پر ویک اینڈز پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق صرف ٹیک اوے اور ہم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ انڈور اجتماعات پر پابندی اپنی جگہ برقرار رہے گی۔ کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر کورونا ایس او پیز کے مطابق اجازت ہوگی۔کھیلوں، تہواروں اور دیگر پروگراموں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ تفریحی پارکس بند رہیں گے تاہم پیدل ٹھلنے اور جاگنگ ٹریک کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ ہر طرح کے شادی ہال اور مارکیز بند رہیں گی۔ کھلے مقامات پر 300 افراد کے ساتھ صرف دو گھنٹے کے لیے شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔ انڈور شادیوں جہاں مارکیوں نے مناسب وینٹیلیشن کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی ہیں انہیں میزبانی کرنے کی اجازت ہے۔ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد صلاحیت پر کام کرے گی۔ تمام تجارتی سرگرمیوں پر ویک ڈیز میں رات 10 بجے کے بعد پابندی عائد ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کوتمام تجارتی مراکز بند رہینگے۔اسپتال، میڈیکل اسٹور، اشیائے خوردو نوش کی دکانوں پر پابندی لاگو نہیں ہوگی۔ متعلقہ اداروں میں 50 فیصد کام گھر سے کرنے کی پالیسی پر عمل ہوگا۔ سینما ہالز اور مزارات پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ تمام پابندیوں کو فوری نافذکیا جائی گا۔ تمام پابندیوں کا اطلاق 11 اپریل تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…