پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کورونا  وائرس کی جعلی ویکسین و رپورٹس کی آن لائن فروخت کا انکشاف 

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اب اگرچہ کورونا سے تحفظ کے لیے ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا تاہم بہت سارے ممالک میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں تاحال ویکسین تک رسائی نہیں مل سکی۔جہاں ویکسین کے آنے کے باوجود کورونا پر کنٹرول نہیں ہوا، وہیں کئی ممالک نے پھیلتی وہا سے بچنے کے لیے کئی سختیاں اور نئے نظام بھی نافذ کر رکھے ہیں۔امریکا اور یورپ کے

متعدد ممالک نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جیسے دستاویزات لازمی قرار دئیے ہیں اور ایسے دستاویزات حاصل کرنے کے لیے کئی لوگ غیر قانونی کام بھی کر رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایک عالمی انٹرنیٹ سیکیورٹی ادارے کی تازہ تحقیق کے مطابق ’ڈارک نیٹ‘ پر کورونا کی جعلی منفی رپورٹس، کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ اور یہاں تک کہ کورونا سے تحفظ کی ویکسین کی فروخت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیک پوائنٹ ریسرچ‘ نامی سائبر سیکیورٹی ادارے کے تفتیش کاروں نے کھوج لگائی ہے کہ ’ڈارک نیٹ‘ پر کورونا سے بچائوکی آکسفورڈ و ایسٹرازینیکا، جانسن اینڈ جانسن، سنوفارم اور اسپوٹنک کی ویکسین بھی فروخت کی جا رہی ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’ڈارک نیٹ’ پر جعلی منفی کورونا ٹیسٹس اور جعلی کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹس بھی بیچے جا رہے ہیں اور عام طور پر یہ کام جرمنی، روس، امریکا، برطانیہ اور اٹلی جیسے ممالک سے کیا جا رہا ہے۔جعلی منفی کورونا رپورٹس اور جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس زیادہ تر ایسے لوگ حاصل کر رہے ہیں جو یورپ کے متعدد ممالک کا سفر کرنا یا وہاں ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں تاہم ایسی سہولیات ایسے لوگ بھی حاصل کر رہے ہیں جو کہ امریکا اور برطانیہ جیسے ممالک کی جانب سفر یا ملازمت کے خواہاں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ’ڈارک نیٹ‘ پر دو جعلی کورونا منفی رپورٹس خریدنے پر ایک مفت رپورٹ فراہم جیسے پیکیجز بھی متعارف کرائے گئے ہیں ،کورونا سے تحفظ کی ویکسینز 500 ڈالر سے 750 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 75 ہزار روپے سے سوا لاکھ روپے تک کی رقم میں فروخت کی جا رہی ہیں۔تحقیق کاروں نے بتایا کہ انہوں نے بھی ’ڈارک نیٹ’ پر کورونا سے تحفظ کی ویکسین کا ا?رڈر دیا مگر کئی دن گزر جانے کے باوجود انہیں آرڈر نہیں ملا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر ویب سائٹس پر روسی اور انگریزی زبان میں جعلی کورونا منفی رپورٹس اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کے اشتہارات دئیے گئے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…