ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آغا خان ہسپتال میں سرکاری کرونا ویکسین لگانے کے عوض پیسے لینے کا انکشاف

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں معمر افراد کو عالمی وبا سے بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے مفت ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ایسے میں کراچی کے معروف نجی اسپتال آغا خان میں کرونا ویکسین لگانے کے عوض پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مہیا کردہ سرکاری کرونا ویکسین پر آغا

خان کی اجارہ داری سامنے آئی ہے، جہاں کرونا ویکسین لگانے کے عوض پیسے لئے جارہے ہیں۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد آغا خان اسپتال کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں اسپتال انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ اسپتال آنے والے معمر شخص کو کرونا ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے جبکہ گھر جاکر کرونا ویکسین لگانے کے چارجز تین ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔آغا خان اسپتال کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گھر میں ایک سے زائد مریض ہونے پر دو ہزار روپے فی کس لیے جائیں گے۔واضح رہے کہ آغاخان اسپتال نے جمعرات سے ویکسی نیشن مرکز پربغیر اپوائنٹمنٹ آنے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دیگر پرائیویٹ اسپتالوں نے آغا خان کے اس رویئے پر حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر سرکاری اسپتالوں کو بھی ویکسین دی جائے اور اس طرح بزنس کی سہولت بھی مہیا کی جائے۔دوسری جانب وفاقی حکومت کے اعلی حکام کاکہنا ہے کہ این سی او سی نے کسی اسپتال کو پیسے لینے کی اجازت نہیں دی اور آغا خان نے بغیر اجازت ہوم سروس فیس لی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق کے اعلی حکام نے سندھ کی صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر آغا خان اسپتال کو پیسے لینے سے روکے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے ڈائو اوجھاکیمپس میں چوبیس گھنٹے ویکسینیشن کی سہولت کا آغاز کردیا ہے، یہ سہولت سینئر سٹیزن اورساٹھ سال کی عمر سے زائد افراد کے لئے ہے۔ترجمان ڈائو اوجھا کیمپس کے مطابق شہری 1166 پر رجسٹریشن لازمی کرائیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…