ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد میں کئی دہائیوں بعد بڑے سرکاری ہسپتال کی تعمیر شروع، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد(آن لائن) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کئی دہائیوں بعد ایک بڑے سرکاری ہسپتال کی تعمیر شروع ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے دارلحکومت کے سیکٹر جی-11 میں سی ڈی اے نے 5 ایکڑ زمین کا قبضہ محکمہ صحت کو دے دیا ہے۔

اوراس پر تعمیراتی کام کا آغاز جلد ہوگا۔ جمعرات کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کی عوام کے ساتھ کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ 200 بستر کا یہ ہسپتال اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں کا بوجھ کم کرے گا اور جی-11 کے علاوہ قریبی سیکٹرز کے رہائشی افراد کے لیے صحت کی بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ ہسپتال پولی کلینک ہسپتال کی ایکسٹینشن ہوگا اور تقریباً دو سال کے عرصے میں اس کی تعمیر مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قبل ازیں صرف 2 بڑے ہسپتال پمز اور پولی کلینک کام کر رہے ہیں جن پر مریضوں کا بہت زیادہ بوجھ ہوتا ہے گزشتہ ادوارِ حکومت میں دیگر شعبوں کی طرح صحت کے شعبے پر بھی بالکل توجہ نہیں دی گئی اور عوام ذلیل و خوار ہوتی رہی، موجودہ دورِ حکومت میں اسلام آباد میں ہر شعبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے۔ ہم شہر کے نواحی دیہی علاقوں میں بھی بنیادی صحت کے مراکز قائم کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…