ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشکل علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )مشکل علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری ۔حکومت پنجاب نے ہارڈ ایریاز میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کو سپیشل الائونس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سپیشل الائونس جنرل کیڈر ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کو دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئرنے سپیشل الائونس

کی منظوری بھی دے دی ہے جو جنرل کیڈر ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کو دیا جائے گا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے محکمہ خزانہ سے ایک ارب 93 کروڑ روپے مانگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ سمری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس پہنچ چکی ہے،محکمہ خزانہ نے سمری سے اتفاق کیا ہے، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ڈاکٹروں کو یہ سپیشل الاونس ملنا شروع ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب حکومت نے نرسنگ شعبہ کی بہتری کے لئے صوبہ بھر کے 29 نرسنگ سکولز کی بطور کالجز اپ گریڈیشن کر دی تھی جبکہ نرسنگ کالج کو مختلف ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا۔حکومت نے سکول آف نرسنگ شاہدرہ کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، سکول آف نرسنگ شیخوپورہ کو علامہ اقبال میڈیکل کالج اور سکول آف نرسنگ قصور کو امیر الدین میڈیکل کالج سے منسلک کیا تھا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ان نرسنگ کالجز میں داخلوں کے لئے رولز تیار کرنے کے ساتھ ان کالجز میں 4 سالہ نرسنگ پروگرام شروع کیا گیا تھا جس میں نرسز کو دو سالہ پوسٹ نرسنگ کورسز بھی کروانا شروع کئے گئے تھے۔ حکومت پنجاب نے ہارڈ ایریاز میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کو سپیشل الائونس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سپیشل الائونس جنرل کیڈر ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کو دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…