برلن(این این آئی)جرمنی میں عام شہریوں کی اوسط متوقع عمر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔جرمن میڈیا نے بتایاکہ وفاقی جرمن دفتر شماریات کے مطابق اب لڑکیوں کی اوسط متوقع عمر 83.3 برس ہو گئی ہے جبکہ نئے پیدا ہونے والے لڑکے اوسطا 78.5 سال تک زندہ رہیں گے۔ اس طرح مستقبل میں
خواتین کی متوقع فی کس اوسط عمر مستقبل کے مردوں کے مقابلے میں 4.8 سال زیادہ ہو گی۔ جرمن عوام میں طویل العمری کے رجحان سے متعلق یہ نئے حقائق 2016 سے لے کر2018 تک کے لیے اس ڈیٹا کے تجزئیے کے نتیجے میں سامنے آئے، جسے لائف ٹیبل کہا جاتا ہے۔