ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ایوان بالا میں لیڈرمنڈی میں’’بکروں‘‘ کی طرح فروخت ہوئے‘‘ جانور دنیا میں آتا ہے، کھاتا، پیتا اور بچے پیدا کرکے مر جاتا ہے ، انسان بھی ایسا کرے تو اس میں جانور میں کیا فرق ہوا؟وزیراعظم کا اعلان

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں لیڈرزمنڈی میں بکروں کی طرح فروخت ہو ئے لیکن انصاف کے نظام نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے دورے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں قوم کے

لیڈرز کی بکرا منڈی کی طرح خرید و فروخت ہورہی تھی اور اس پر انصاف کے نظام نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ میری سوچ تھی کہ ایسی یونیورسٹی ہونی چاہیے جو لوگوں کو بتائے کہ انسان اورجانور میں فرق کیا ہے، جانور دنیا میں آتا ہے، کھاتا، پیتا اور بچے پیدا کرکے مر جاتا ہے اور انسان بھی ایسا کرے تو اس میں جانور میں کیا فرق ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی کا مقصد یہ ہے کہ ہمارا دین لوگوں کی زندگی میں کیسے نافذ ہوگا، بدقسمتی سے مسجد سے باہر نکلتے ہیں تو اس پر عمل نہیں کرتے حالانکہ اسلام اچھے برے کی تمیز اورزندگی کا مقصد بتاتا ہے لیکن مسجد میں اس پر ٹرانسمٹ نہیں ہو پاتا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی یونیورسٹی ہونی چاہے جہاں الاظہر یونیورسٹی کی طرح اسکالرز پیدا کرے جہاں اسکالرشپ ہوتی تھی اورمکالمہ ہوتا تھا، ہمارے ٹاپ سائنس دان کی دین اور قران کی سمجھ بھی بہت تھی، سائنس اور دین بھی سمجھ تھی اور دونوں ساتھ ساتھ چل رہی تھی لیکن اب یہ بالاکل الگ ہوچکی ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…