بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

امرود کے پتوں کی چائے 10 امراض کے علاج میں معاون

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امرود کا شمار ایسے پھلوں میں ہوتا ہے جس کی کم قیمت کے سبب اکثر لوگ اس کے فوائد کا ادراک بہتر طور پر نہیں کر سکتے ہیں۔ جب کہ امرود فوائد کے اعتبار سے حیرت انگیز فائدوں کا حامل پھل ہے اس پھل میں وٹامن سی بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے- اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں

مددگار ثابت ہوتے ہیں یہ وزن کم کرنے میں ، جسم میں سے شوگر لیول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے- مگر پھل کے ان فوائد کے ساتھ ساتھ امرود کے درخت کے پتے بھی بہت زیادہ مفید ہوتے ہیں اور ان سے بننے والی چائے بڑی بڑی بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ہوتی ہے۔ ڈائریا کا سبب ایک خاص قسم کا بیکٹیریا ہوتا ہے جو نظام انہضام کے عمل کو متاثر کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں پیٹ میں شدید درد ، پانی والے جلاب اور الٹی کی شکایت ہوتی ہے- اس کے علاج کے لیے امرود کے درخت کے نئے پتوں کو ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں اور اس کے بعد اس کو چھان کر پی لیں -یہ چائے ڈائریا پیدا کرنے والے جراثیموں کا خاتمہ کرتی ہے اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے-امرود کے درختوں کے پتوں کی چائے جاپان میں خصوصی طور پر ایک صحت بخش مشروب کے طور پر پہچانی جاتی ہے ۔ خاص طور پر ذیابطیس کے مریض اس کا خصوصی طور پر استعمال کرتے ہیں کیوں کہ اس سے جسم میں شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے ۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو امرود کے پتوں کی چائے ہر کھانے کے بعد اپنی غذا میں شامل کر لیں یہ چائے چکنائی اور شو گر کو جسم میں جمع ہونے سے روکتی ہے اور جسم میں موجود چربی کو پگھلا کر وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے-امرود کی چائے منہ کے کینسر سے ، پروسٹیٹ کے کینسر سے اور بریسٹ کینسر کے خطرے سے انسان کو محفوظ رکھتی ہے- اس کے اندر اینٹی آکسیڈنٹ اجزا بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور نئے صحت مند خلیات کے بننے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں-اس چائے میں بڑی مقدار میں وٹامن سی اور آئرن موجود ہوتا ہے جو کہ نزلہ زکام اور کھانسی میں آرام دیتا ہے اور بلغم کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-امرود کے پتوں کو پیس کر چہرے پر لگانے سے جلد کو ایکنی سے نجات ملتی ہے- اور اس کی چائے پینے سے خون میں سے چکنائی کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے جلد کھلی کھلی اور صاف ہو جاتی ہے-اگر آپ بالوں کے گرنے سے پریشان ہیں اور بال کمزور ہو رہے ہیں تو امرود کے پتے اس کے لیے ایک بہترین علاج ہیں امرود کے پتوں کو پانی میں ابال لیں اور اس پانی کو ٹھنڈے ہونے کے بعد ان کا مساج سر پر بالوں کی جڑوں میں کریں- کچھ ہی دنوں میں نہ صرف بالوں کا گرنا ختم ہو جائے گا بلکہ اس سے بال صحت مند بھی ہوں گے- امردو کے پتوں سے پھولے ہوئے مسوڑھے دوبارہ سے صحیح حالت میں آجاتے ہیں- اس کے علاوہ دانت کے درد کی صورت میں بھی ان پتوں کو پیس کر لگانے سے درد میں نہ صرف آرام ملتا ہے بلکہ سانس کی بو سے بھی نجات ملتی ہے-امرود کے پتوں کی چائے اعصاب کو پر سکون کر کے اچھی اور خوشگوار نیند کا باعث بنتے ہیں اس کے لیۓ اس کو سونے سے قبل پینے کا مشورہ ماہرین دیتے ہیں-امرود کے پتوں کی چائے انسان کی قوت مدافعت کو بہتر بناتی ہے اور مختلف بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے روز مرہ اس کا استعمال صحت کے لیے بہت مفید ہے-



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…