اسلام آباد (مانیٹرنگ)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 22 افراد انتقال اور1592 کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 415 تک جا پہنچی۔
لاپرواہی کا نتیجہ مسلسل اموات کا سبب بن رہا ہے، ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 227 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار415 تک جا پہنچی۔ایک ہزار 609 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 5 لاکھ 60 ہزار 458 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 855، خیبرپختونخوا 74ہزار027، پنجاب میں ایک لاکھ 77ہزار823،اسلام آباد 45 ہزار 740، بلوچستان میں 19 ہزار117 اور آزاد کشمیر میں 10 ہزار 579 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 959 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار347 جبکہ ملک بھر میں اب تک92 لاکھ 46 ہزار 827 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4959 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 45519 ہے اور اب تک 508 مریض انتقال کرچکے ہیں۔