ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

آپ کا دل کتنا صحت مند ہے؟صرف ٹھنڈے پانی اور برف سے جاننے کا بہترین طریقہ جانیں

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دل اپنا کام صحیح سے انجام نہ دے تو انسان کا جسم بھی محتاج ہو جاتا ہے کیونکہ دل پورے جسم میں خون کی ترسیل کرتا ہے اور جب پمپنگ اعضاء ہی کام نہ کرے تو جسمانی کمزوریاں ہمیں اپنے روزمرہ کے کام بہتر طور پر سرانجام دینے نہیں دیتی اور یوں ہمیں خطرناک بیماریاں آگھیر لیتی ہیں۔دل کی صحت

اچھی ہے یا نہیں اس بات کو پتہ لگانے کا گھر میں ٹیسٹ کرنے کا ایک آسان طریقہ ماہرین کی نظر سے آپ بھی جان لیں تاکہ آپ خود کو صحت مند اور دل کی مضبوط رکھنےمیں اپنی مدد آپ کرسکیں۔ویب سائٹ برائٹ سائیڈ رڈل کے ماہرین کے مطابق نظام دوران خون اور دل کی صحت چیک کرنے کا ایک انتہائی آسان ٹِسٹ یہ ہے کہ:• ایک پیالے کو ٹھنڈے پانی سے بھر دیں اور اس میں برف کے چند ٹکڑے آئس کیوبز ڈال لیں۔• پھر اس میں اپنے ہاتھوں کو ۳۰ سیکنڈز تک پانی میں ڈبوئیں رکھیں۔• جب آپ 30سیکنڈ کے بعد ہاتھ پانی سے باہر نکالیں گے تو آپ کو دو طرح کے رزلٹ نظر آئیں گے:” ٹھنڈے پانی میں رہنے کے باعث آپ کی انگلیاں سرخ ہو جائیںگی جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے نظام دوران خون میں کوئی رکاوٹ نہیں اور آپ کے خون میں آکسیجن کی کافی مقدار موجود ہے یعنی پورے جسم میں خون کی گردش بہتر طریقے سے ہو رہی ہے اور دل کی صحت اچھی ہے”۔”اگر آپ کی انگلیاں نیلے یا پیلے رنگ کی ہو جائیں یو یقینی طور پر خطرے کی علامت ہے۔ اس کا مطلب ہو گا کہ جسم میں خون کی گردش ٹھیک نہیں ہو رہی ، خون میں آکسیجن کی مقدار بھی کم ہے اور دل کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔” اس کی وجہ یہ ہے کہ:انگلیاں پیلی اس وقت ہوتی ہیں جب خون کے سرخ خلیات میں آکسیجن کا لیول کم ہو اور جسم میں اس کی گردش سست ہو رہی ہو۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…