بھارتی حکومت کی اپنے شہریوں کیساتھ دھوکہ دہی کچی آبادی کے مکینوں پر کوویڈ ویکسین کا تجربہ کرلیا

27  فروری‬‮  2021

بھوپال (این این آئی) بھارتی حکام نے اپنے ہی شہریوں کو چکما دیتے ہوئے کچی آبادی کے مکینوں پر دھوکے سے کوویڈ ویکسین کا تجربہ کیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنی مقامی کوویڈ ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں قواعد کی

خلاف ورزی کی اور غریب رہائشیوں کو کوویڈ ویکسین کا کہہ کر ان پر کلینیکل تجربہ کر لیا۔متاثرین کے مطابق انہیں کہا گیا کہ اگر ویکسین نہ لگوائی تو کورونا ہو جائے گا جس کے بدلے حکام کی جانب سے 750 روپے بھی دیے گئے۔ ویکسین پانے والے آدھے لوگ سمجھتے رہے کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ ہو گئے اور انہوں نے حفاظتی اقدامات کم کر دیے۔واضح رہے کہ بھارت کو اس وقت بھی عالمی سطح پر خفت کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین دنیا کا کوئی ملک مفت میں بھی لینے کو تیار نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی تیار کردہ انسداد کورونا وائرس کی ویکسین کوواکسن کی 8 لاکھ سے زائد خوراکیں جذبہ خیر سگالی کے طور پر میانمار، منگولیا، عمان، بحرین، فلپائن، مالدیپ اور ماریشیس کو بھیجی گئی تھی تاہم صرف میانمار نے 2 لاکھ خوراکیں رکھیں جبکہ دیگر ممالک نے خوراکیں لینے سے انکار کر دیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…