اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عموماََ مشاہدے میں آتا ہے کہ آگ اور تیزاب سے جلنے والی جگہ پر داغ اور دھبے رہ جاتے ہی جو کہ انتہائی بدنما اور خوبصورتی میں گرہن کے مترادف ہوتے ہیں۔ آگ اور تیزاب سے جلے داغوں کو ختم کرنے کیلئے ایک نہایت آزمودہ اور مفید ٹوٹکا ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ۔ اس ٹوٹکے کے اجزا میں ایک پائو سرسوں کا تیل اور
آدھا پائو گڑ شامل ہیں۔ ایک پائو سرسوں کا تیل اور آدھا پائو گڑ لیکر کوٹ لیں پھر تیل میں گڑھ شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں، جب گڑ جل کرکوئلہ بن جائے تو اتار لیں اور گڑ نکال کر پھینک دیں ، تیل کو کسی بوتل میں نکال لیں،روزانہ رات کو سوت وقت یہ تیل داغ پر لگا کر سو جائیں اور صبح منہ دھو لیں۔ ایک مہینے کے استعمال سے داغ بالکل ختم ہوجائیں گے۔