اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پرندوں کے بعد برڈ فلو انسا نوں میں بھی پھیل گیا 7افراد میں وائرس کی تصدیق

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)دنیا میں پہلی مرتبہ پرندوں میں پائے جانے والے برڈ فلو وائرس کی ایک خاص قسم کی انسانوں میں تشخیص ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس میں ایک پولٹری فارم پر کام کرنے والے سات ملازمین میں H5N8 برڈ فلو وائرس کے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

جس کے بعد حکام نے عالمی ادارہ صحت کو اس سے متعلق آگاہ کردیا ۔امریکی اخبار کے مطابق روسی وزارت صحت کے چیف انا پوپوا کے مطابق ملک کے جنوب میں واقع ایک پولٹری فارم پر کام کرنے والے سات ورکروں میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی ہے،انا پوپوا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ اس وقت انسانی صحت کو برڈ فلو سے کم خطرہ ہے اور یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے میں منتقل نہیں ہوتا ہے، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں انسانوں میں اس وبا کے پھیلا کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر کونسے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولٹری فارم کے ملازمین برڈ فلو کے کیسز درمیانی نوعیت کے تھے اور وہ روبہ صحت ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق H5N8 وائرس انسانوں میں شازونادر ہی پایا جاتا ہے تاہم ان افراد میں اس کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جو مردہ متاثرہ پرندوں اور ان کے ارد گرد کے ماحول میں رہ رہے ہوں۔برڈ فلو کا یہ وائرس انسانوں میں شدید بیماری اور موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔نیدرلینڈز کے محققین کے مطابق برطانیہ کے بطخ فارم میں 2014 میں برڈفلو کی جو خطرناک قسم سامنے آئی تھی وہ روس کے جنگلی پرندوں سے پھیلی تھی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…