جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کا سب سے موٹا بچہ وزن کم کرنے کے بعد ناقابل شناخت ہو گیا

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(این این آئی) دنیا کا سب سے موٹا بچہ وزن کم کرنے کے بعد ناقابل شناخت ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کا سب سے موٹا بچہ اپنا آدھے سے زیادہ وزم کم کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ وزن کم ہونے کے بعد 14 سالہ بچہ ناقابل شناخت ہے۔انڈونیشیا کا 14 سالہ آریا پرما اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد اب دوسروں کو بھی وزن کم کرنے اور صحت مند غذا کھانے کی

ترغیب کرتا ہے۔آج سے لگ بھگ 5 سال قبل انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ آریا پرمانا اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا جب اسے دنیا کا سب سے موٹا بچہ قرار دیا گیا۔ آریا اتنا موٹا تھا کہ اسے کوئی کپڑے پورے نہیں آتے تھے۔اس وقت بچے کی عمر 9 سال تھی اور اس کا وزن 192 کلوگرام تک ہوچکا تھا مگر اب 5 سال بعد وہ مکمل طور پر بدل چکا ہے۔بچے کے بڑھتے وزن کی خبریں عام ہونے پر انڈونیشیا کے بڑے ڈاکٹرز کی توجہ اس کی طرف ہوئی جنہوں نے اس کے غدود کا نمونہ لینے کے بعد اس کا 5 گھنٹے کا آپریشن کیا تھا جس کے بعد ایک ماہ میں بچے کا وزن 31کلو تک کم ہوا۔نوڈلز، میٹھے مشروبات اور تلی ہوئے پکوان کھانے کی عادت کے نتیجے میں اس بچے کا وزن 192 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا اور وہ اتنا زیادہ موٹا ہو گیا تھا کہ چلنے پھرنے سے بھی معذور ہوگیا تھا جس کے بعد والدین کو اسے سکول سے نکال کر گھر میں ہی پڑھانا پڑا۔آریا اپنے موٹاپے کے دوران 5 منٹ بھی مشکل سے چل پاتا تھا اور اس کا سانس پھولنے لگتا تاہم اب وہ دن میں 3کلو میٹر تک پیدل چلتا ہے اور باسکٹ بال بھی کھیلتا ہے۔آپریشن کے بعد آریا کے کھانوں پر پابندی لگا دی گئی تھی، اسے گرل فش اور سبزیوں تک محدود کر دیا گیا تھا۔ آریا کا کہنا تھا کہ اسے یقین نہیں تھا کہ اب اس کا وزن کم ہو سکے گا تاہم اب وہ اپنے آپ کو بہت بہتر محسوس کرتا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…