جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

اضافی جسمانی وزن اور توند سے نجات دلانے والا مصالحہ

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اجوائن ایسا مصالحہ ہے جو بیشتر پکوانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مصالحے کے بیجوں کا ذائقہ منفرد ہوتا ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ پکوان کی مہک اور ذائقہ بڑھانے میں ہی مددگار نہیں بلکہ اس بھی زیادہ فائدہ مند ہے، خصوصاً موٹاپے اور توند سے نجات کے لیے۔ یہ مصالحہ ہاضمے کو بہتر کرکے

قبض سے نجات دلاتا ہے اور یہ جان لیں کہ موٹاپے سے نجات کے لیے صحت مند نظام ہاضمہ پہلا قدم ہے۔اس مصالحے کو درج ذیل طریقوں سے استعمال کرنا اضافی چربی کو تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے۔  ہر گھر میں موجود اس مصالحے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ اجوائن کا پانی ایک لیٹر پانی کو ابالیں اور پھر اس میں ایک چائے کا چمچ اجوائن کا اضافہ کرلیں اور پھر 3 سے 4 منٹ تک ابالیں۔ پانی کی رنگت بتدریج بدل کر گولڈن ہوجائے تو چولہا بند کردیں اور پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ پانی کو چھان لیں اور پھر بوتل میں بھرکر دن بھر پیتے رہیں۔ اجوائن کا پانی نہ صرف نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے بلکہ میٹابولزم کی رفتار بھی بڑھاتا ہے۔ میٹابولزم کی رفتار جتنی زیادہ ہوگی، اتنی ہی کیلوریز زیادہ جلیں گی، اس کے نتیجے میں چربی بہت تیزرفتاری سے گھلنا شروع ہوجائے گی۔ اجوائن اور شہد کا پانی شہد منرلز، امینوایسڈز اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ میٹابولزم کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ شہد ایسے

ہارمونز کو بھی متحرک کرتا ہے جو کھانے کی اشتہا کو کم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں بے وقت منہ چلانے کی عادت سے نجات ملتی ہے۔ شہد مٰں اجوائن کا اضافہ اضافی جسمانی وزن کو 2 ہفتوں میں کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے 25 گرام اجوائن کو ڈھائی

سو ملی لیٹر پانی میں ملاکر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ اگلی صبح پانی کو چھان لیں اور پھر ایک کھانے کا چمچ شہد اس میں مکس کرلیں، روزانہ خالی پیٹ اس پانی کا استعمال کریں، 3 ماہ بعد آپ جادوئی اثرات سے خود دنگ رہ جائیں گے۔خام اجوائن روزانہ صبح ایک چمچ اجوائن

کو کھانا عادت بنالیں۔ اس کے لیے ناشتے اور اجوائن کھانے کے درمیان آدھے گھنٹے کے وقفے کو یقینی بنائیں۔ صبح نہار منہ اجوائن کا استعمال جسم کو ڈائجسٹیو جوسز کے اخراج میں مدد دیتا ہے جس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ اس عادت سے ایک ماہ میں ایک سے 2 کلو وزن

کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔اس مصالحے کا ایک چمچ روزانہ توند سے نجات دلائے اجوائن اور سونف کا پانی اجوائن اور سونف کا امتزاج بھی جسمانی وزن میں کمی کے لیے اچھا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے آدھا چائے کا چمچ اجوائن اور ایک چائے کا چمچ سونف کو 4 کپ

پانی میں ملائیں اور ابالیں۔ اس مکسچر کو اس وقت تک ابالیں جب تک پانی کی رنگت نہیں بدل جاتی۔ اس کے بعد چولہا بند کریں اور ٹھنڈا کرکے چھان لیں۔ دن بھر اس پانی کا استعمال کریں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…