بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

منگیتر کیساتھ اسقاط حمل کیلئے ہسپتال جانیوالی لڑکی دم توڑ گئی ، ملزم گرفتار

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) یوحناآباد میں 25 سالہ لڑکی کی پر اسرار موت، ورثا ء نے الزام لگایا ہے کہ25 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعدقتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ مقتولہ کی اعجاز مسیح نامی شخص

کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔مقتولہ جنرل ہسپتال اسقاط حمل کیلئے گئی تھی لیکن چل بسی۔ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔لڑکی کے ورثا ء نے الزام لگایا ہے کہ25 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعدقتل کیا گیا۔ورثا نے اپنے پڑوسی اعجاز کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا ۔پولیس نے ملزم اعجاز کوحراست میں لے لیا۔لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ اعجاز میری بیٹی کو ورغلا کر ساتھ لے گیا،بیٹی کی موت ہونے پر ملزم نے حادثے کا ڈرامہ رچایا۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک نوجوان نجی ٹیچنگ ہسپتال میں لڑکی کو مردہ حالت میں چھوڑنے کے بعد فرار ہو گیا تھا ۔تحقیقات میں لڑکی کے حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔اس کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا جو لڑکی کی لاش کو ہسپتال چھوڑ کر بھاگ گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…