بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کا ایڈز کے علاج کیلئے ادویات مفت دینے کا فیصلہ

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے زیر اہتمام ’’ایڈزبیماری کے حوالہ سے میڈیاکے کردار’’کے عنوان پر تربیتی ورکشاپ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،پراجیکٹ ڈائریکٹرپنجاب

ایڈزکنٹرول پروگرام ڈاکٹرمنیراور میڈیاکے شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین و حضرات بھی کثیرتعدادنے بھی شرکت کی۔ڈاکٹرمنیرنے پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت ایڈز بیماری کا شکارمریضوں کیلئے مہیاکی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حکومت پنجاب نے صوبہ کے نجی سیکٹرمیں ایڈز بیماری کی ادویات بالکل مفت دینے کا فیصلہ کیاہے۔محکمہ صحت پنجاب ایڈزبیماری میں مبتلا ساڑھے 11ہزارسے زائد رجسٹرڈ مریضوں کو مفت تشخیص،علاج اور ادویات کی سہولت مہیاکررہاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ایڈزقابل بچاؤاور قابل علاج بیماری ہے۔حال ہی میں ٹی بی بیماری کا شکارمریضوں کے ایڈز کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔ایڈزبیماری کی بروقت تشخیص اور علاج سے مرض پرقابوپایاجاسکتاہے۔صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں ٹی بی بیماری کا شکارہونے والے ہرمریض کا ایڈز ٹیسٹ بھی لازمی قراردے دیاگیاہے۔زیادہ ٹیسٹنگ کے نتیجے میں ایڈزبیماری پر جلدقابوپانے میں مددحاصل ہوگی۔ایڈزبیماری پرقابواور مریضوں کی رہنمائی کیلئے میڈیاکلیدی کرداراداکرسکتاہے۔پنجاب میں ایڈزبیماری کا شکارتمام مریضوں کا نام صیغہ رازمیں رکھ کرعلاج کررہے ہیں۔خطرناک بیماریوں میں مبتلامریضوں کا نام صیغہ رازمیں رکھنے اورمزیدآسانی

کیلئے انصاف میڈیسن کارڈزکا اجراء کیاگیاہے۔کسی بھی شخص کا ایڈزٹیسٹ اس کی اجازت کے بغیرنہیں کیاجاتا۔صوبائی وزیر صحت نے انتہائی حساس بیماری بارے معاشرہ میں آگاہی پھیلانے کیلئے اہم سیشن منعقدکرنے پر سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس اور پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کو شاباش دی۔صوبائی وزیر صحت

نے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب مریضوں کیلئے بہترطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔پاکستان میں پہلی نیکسٹ جنریشن سکواینسنگ مشین کا آغازکیاجاچکاہے۔نیکسٹ جنریشن سکواینسنگ مشین کے ذریعے کوروناوائرس کی ویکسین بنانے میں بھی مددحاصل کی جائیگی۔کوروناوائرس کے دوران پنجاب میں نئی22بی ایس ایل لیول تھری لیبز قائم کی گئی ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ڈاکٹراور مریض کے درمیان بیماری بارے رازداری

بہت اہمیت کی حامل ہے۔پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت سنٹرز کو 16اضلاع سے تمام36اضلاع تک پھیلادیاجائے گا۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے کہاکہ میڈیا تک درست معلومات کی رسائی کو یقینی بنایاجارہاہے۔حکومت نے مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے صوبہ بھرمیں آٹوڈسٹرکٹوسرنج کے استعمال کا فیصلہ کیاہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے خطرناک بیماریوں بارے معاشرہ میں آگاہی پھیلانے اور حکومتی اقدامات کو اجاگرکرنے کے حوالہ سے میڈیاکے کردارکوسراہا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…