پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا ملک میں بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان، طریقہ کار بھی جاری

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے 65 برس اور زائد عمر والوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مجھے کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ کورونا ویکسین رجسٹریشن کیلئے

قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 1166پر میسیج کریں۔انہوںنے کہاکہ انشا اللہ 65 برس اور زائد عمر والوں کیلئے کورونا ویکسین مارچ 2021ء سے لگے گی۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ جون تک 60 سال سے زائد عمر والے تمام افراد اور طبی عملے سمیت 1 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ ہے۔دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہم نظر رکھیں گے کہ ویکسین میں ناجائز منافع خوری نہ ہو۔ایک بیان میں معاون صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں کے درآمدی دستاویزات کا معائنہ لازمی کیا جائے گا، قیمت کی حد مقرر نہیں تاہم ناجائز منافع خوری پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری حکام نجی سیکٹر کی درآمد شدہ ویکسین کی افادیت اور شہریوں کو محفوظ انداز میں 2ویکسین پہنچانے کے عمل پر نظر رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اب تک اسپٹنک 5،سائنو فام اور آسٹرا زینیکا کے ہنگامی بنیاد پر استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔حکام وزارت صحت نے بتایا کہ حکومت پاکستان اب تک چین سے سائنوفام ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز بطور تحفہ حاصل کر پائی ہے، آئندہ ہفتے 11 لاکھ مزید ڈوز کا پاکستان پہنچنا بھی متوقع ہے، چینی فوج کی جانب سے پاکستانی افواج کو سائنوفام ویکسین ہی بطور تحفہ بھی فراہم کی جا چکی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کویکس کے ذریعے آسٹرا زینیکا کی 1 کروڑ 70 لاکھ ڈوز بھی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان پہنچنا ہیں۔معاون صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اب تک دنیا میں 45 قسم کی کورونا ویکسین تیار کی جا رہی ہیں، پاکستان کو تاحال 4 کمپنیوں کا ڈیٹا اور ڈاکومنٹ دستیاب ہوئے ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سائنوفام، آسٹرا زینیکا اور کین سائنو سمیت سپوٹنک 5 کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے رکھی ہے، کین سائنو ویکسین کے ڈاکومنٹ پر ڈرگ ریگولیٹری حکام کے جائزہ کے بعد حکومت پاکستان 2 کروڑ ڈوز حاصل کریگی۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…