پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

دل کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس چیز کے استعمال کو اپنی عادت بنا لینی چاہئے،امریکی تحقیق میں حیران کن انکشاف

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)امریکہ میں کی جانیوالی نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ دل کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کے لیے شکر قندی کا استعمال کیاجائے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق

شکرقندی کا استعمال صرف منہ کا ذائقہ ہی دوبالانہیں کرتا بلکہ دل کی صحت کے لیے بھی بہتر ہے۔شکرقندی میں وٹامن سی اور بی سکس کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند فائبر اور مینگنیز جیسے اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ایک درمیانے سائز کی شکر قندی جسم کے لیے روزانہ درکار وٹامناے کی مقدار بھی فراہم کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔وٹامن اے وہ جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ مختلف اعضاء میں آنے والی تنزلی کی روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ بینائی کو بہتر رکھتاہے۔یہ وٹامن کسی زخم کی صورت میں اسے جلد بھرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ وٹامن اے جلد کی ساخت کو ٹھیک رکھنے میں مدد دیتا ہے ورنہ دوسری صورت میں بیکٹریا اور وائرس زیادہ آسانی سے جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شکر قندی میں موجود پوٹاشیم جسم میں سوڈیم کے اثرات کو کم کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات پائی جاسکتی ہے جو کہ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…