پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

مارجرین کھانے سے آپ آہستہ آہستہ موت کے منہ میں جارہے ہیں ؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مکھن، گوشت یا کریم میں پائے جانے والا سچورٹیڈ فیٹ آپ کی ہلاکت کی وجہ نہیں بن سکتا مگر مارجرین سے ایسا ضرور ہوسکتا ہے۔اگرچہ عام طور پر ماہرین غذائیت لوگوں کو حیوانی چربی سے گریز کا مشورہ دیتے ہیں مگر اب تک کی سب سے بڑی اس کینیڈین تحقیق

میں کہا گیا ہے کہ ان سے فالج، امراض قلب یا ذیابیطس کا خطرہ نہیں بڑھتا۔میک ماسٹر یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانس فیٹس جو پراسیس فوڈ جیسے مارجرین میں موجود ہوتے ہیں، موت کا خطرہ 34 فیصد تک بڑھا دیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق برسوں سے ہر ایک کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ چربی کا استعمال کم کردیں تاہم درحقیقت ٹرانس فیٹس میں کسی قسم کے طبی فوائد نہیں اور یہ امراض قلب کا خطرہ نمایاں کرسکتے ہیں جبکہ سچورٹیڈ فیٹس میں یہ بات واضح نہیں۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ ان نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ سچورٹیڈ فیٹس کا استعمال بہت زیادہ کرنے لگے کیونکہ ہمیں ان کی زیادہ مقدار کے استعمال کے بھی صحت کے لیے فوائد کے شواہد نہیں ملے۔سچورٹیڈ فیٹس عام طور پر حیوانی مصنوعات جیسے مکھن، گائے کے دودھ، گوشت، مچھلی اور انڈے کی زردی میں پائے جاتے ہیں جبکہ چاکلیٹ اور پام آئل میں بھی ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں ٹرانس فیٹس عام طور پر صنعتی طور پر تیار کردہ نباتاتی آئل کے ذریعے حاصل ہوتے ہین جنھیں مارجرین اور بیکری مصنوعات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔کینیڈین تحقیق میں 10 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد کہا گیا کہ سچورٹیڈ فیٹس کے صحت پر مضر اثرات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…