جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپ کے سر اور گردن میں اگر درد رہتا ہے تو اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کیا آپ کے سر اور گردن میں اکثر درد رہتا ہے؟ اگر ہاں تو اس کی وجہ کوئی جھٹکا وغیرہ نہیں بلکہ آپ کی اپنی ایک عام عادت ہوسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔مانیں یا نہ مانیں مگر چیونگم کو مسلسل چبانے کی

عادت آپ کی تکلیف کی وجہ ہوتی ہے۔ویسے تو چیونگم کا استعمال ذہنی تناو میں کمی لاسکتا ہے مگر مسلسل اپنے جبڑوں کو چلاتے رہنا گردن اور سردرد کا باعث بن جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چیونگم کو بہت دیر تک چبانا یا مسلسل استعمال کرنا ان حصوں پر دباوڈالتا ہے جہاں جبڑے کھوپڑی سے ملتے ہیں۔تحقیق کے مطابق مسلز پر یہ دباودو سر اور گردن پر اثر انداز ہوتا ہے۔یوٹی ساوتھ ویسٹرن میڈٰکل سینٹر کی تھقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل چیونگم کو چباتے رہنا جبڑوں کو تھکا دیتا ہے اور مسلز میں تھکاوٹ اور درد پیدا ہوتا ہے اور وہی آگے بڑھکر سر اور گردن میں منتقل ہوجاتا ہے۔تحقیق کے مطابق آپ جتنا زیادہ ذہنی تناؤکا شکار ہوں گے چیونگم کو اسی شدت سے چبائیں گے اور بہت جلد سر یا گردن میں درد محسوس ہونے لگے گا۔محققین نے تجویز دی ہے کہ اگر آپ اس عادت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اس میں کچھ دنوں بعد وقفہ لیں تاکہ جبڑوں کو آرام مل سکے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…