پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

عالمی ادارہ صحت کا کورونا ویکسین سے متعلق تحفظات کا اظہار

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آںے کے بعد اس کی روک تھام کے لیے بنائی گئی ویکسینر کے مو?ثر ہونے سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈرس ایڈہانوم غیبریسس نے کہا کہ کورونا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقا میں ایسٹر زینکا ویکسین لگانے کا

سلسلہ معطل کرنے کے بعد ہمیں اس بات کا اندازہ کرلینا چاہیے کہ  اس وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ہمیں ہر طرح کے اقدامات کرنا ہوں گے۔عالمی ادارہء صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی سامنے آنے والی شکلوں اور اقسام نے دستیاب ویکسینز کے موثر ہونے سے متعلق کئی شبہات اور تحفظات پیدا کردیے ہیں۔انہوں ںے اسے تشویش ناک خبر قرار دیا کہ کورونا وائرس کے لیے دست یاب ویکسینز میں سے کوئی بھی جنوبی افریقا میں تشخیص ہونے والی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل کے خلاف پوری طرح موثر نہیں ہے۔انہوں ںے کہا کہ جنوبی افریقا میں جس تحقیق کے نتائج کے بعد ویکسینیشن معطل کی گئی ہے اس میں کئی اہم پہلو مدنظر رکھنے چاہییں۔ یہ اس تحقیق کے لیے سیمپل سائز کم ہے اور اس میں زیادہ تر نوجوان طبی اہل کار شامل ہیں۔دوسری جانب جنوبی افریقا میں ملک میں وائرس کی نئی شکل کے خلاف حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر ہی ویکسینیشن کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔ابتدا میں اس ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین طبی اہل کاروں کو دی گئی تھی اور ایک ہفتے قبل جنوبی افریقا کو اس کی 10 لاکھ خوراکیں فراہم کی گئی تھیں۔ تاہم ابتدائی دور پر 2000 ہزار طبی اہل کاروں کو ویکسین لگانے کے بعد ہونے والے جائزے میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کورونا کی جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی نئی قسم کے خلاف زیادہ موثر ثابت نہیں ہورہی جس کے بعد ویکسینیشن کا عمل موخر کردیا گیا ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کی وائرس کی نئی قسم کے خلاف اثر پذیری کے اندازہ لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر جائزہ لینے کی ضرورت ہوگی۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…