جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آنکھوں پر لینز لگانے کے بے پناہ نقصانات دوران تحقیق خوفناک انکشافات

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کانٹیکٹ لینس استعمال کرنے سے آنکھوں میں بیکٹیریا کی کیفیت اور بھرمار دونوں بدل جاتی ہیں۔ایک سائنسی جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق کانٹیکٹ لینس کا باقاعدہ استعمال انسانی آنکھ کے ڈیلے میں موجود

بیکٹیریا کو تبدیل کررہا ہے۔ نیویارک اسکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے کانٹیکٹ لینس پہننے والے 58 افرادکی آنکھوں کا معائنہ کیا، ان کی آنکھوں اور پلکوں کے اندر موجود بیکٹیریا کا جائزہ لیا گیا تو یہ حیرت انگیز انکشافات ہوئے۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ انسانی آنکھ میں قدرتی طور پر بیکٹیریا پائے جاتےہیں جن میں ہیموفیلس، اسٹریپٹوکوکس، اسٹائفلوکوکس اور سائنو بیکٹریم پائے جاتے ہیں لیکن جو لینس استعمال کرتے ہیں ان میں یہ بیکٹیریا کم کم اور سوڈوموناس، میتھائلوبیکٹیریم اور لیکٹوبیکیلس جیسے بیکٹیریا زیادہ ہوتے ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام بیکٹیریا ہماری جلد میں پائے جاتے ہیں۔ماہرین کا اتفاق ہے کہ مسلسل کانٹیکٹ لینس پہننے سے آنکھوں میں جلن اور مائکروبیئل کیراٹیسس کا مرض ہوسکتا ہے لیکن آنکھوں میں بیکٹیریا کی تبدیلی اور اس کے ممکنہ اثرات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…