کارگر ثابت نہیں ہوئی، آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا اعلان

8  فروری‬‮  2021

کیپ ٹائون( آن لائن ) جنوبی افریقا میں آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا اعلان کرلیا۔ جنوبی افریقا میں فروری کے وسط میں شروع ہونے والی آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی مہم کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی اور سویڈش دوا ساز کمپنیوں کی کورونا

ویکسین کو روکنے کا فیصلہ ملک میں 2 ہزار افراد پر جاری ٹرائل میں نمایاں نتائج نہ دینے پر کیا گیا ہے۔ ویکسین جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا کی نئی قسم کے خلاف بھی بہت زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوئی۔اس حوالے سے جنوبی افریقا کے وزیر صحت زولی میخیز کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین اْس وقت تک نہیں لگائی جائے گی جب تک سائنس دان اس کی افادیت پر مکمل اعتماد کا اظہار نہیں کرتے، تب تک ہم کسی اور ویکسین کو استعمال کریں گے۔وزیر صحت زولی میخیز کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی آسٹرا زینیکا نے بھی پہلے ہی تسلیم کیا تھا کہ یہ ویکسین جنوبی افریقا کے نئے وائرس کے خلاف محدود تحفظ فراہم کرتی ہے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی شکل B.1.351 سامنے آئی تھی جو پرانی تمام اقسام سے زیادہ متعدی ہے اور معاشرے میں بہت تیزی سے پھیلتی ہے تاہم اس کے زیادہ ہلاکت خیز ہونے کے شواہد نہیں ملے تھے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے آسٹرازینیکا اور ٓ کسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں منگوائی تھیں اور رواں ماہ ویکسی نیشن کا آغاز ہونا تھا تاہم اب فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین استعمال کی جائے گی۔  جنوبی افریقا میں آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا اعلان کرلیا۔ جنوبی افریقا میں فروری کے وسط میں شروع ہونے والی آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی مہم کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…