ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جگرفیل ہونے کا سبب یہ گولی ہے،پاکستان میں درد کیلئے بے تحاشہ استعمال ہونے والی گولی کو خطرناک قراردیدیا گیا

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ کے سر میں درد ہو یا بخار کی کیفیت ہو تو آپ ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے اسے معمولی سمجھ کر گھر میں موجود گولیوں کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔ان ہی ادویات میں سب سے زیادہ استعمال میں لائی جانے والی گولی پیرا سیٹا مول ہے جو برس ہا برس سے استعمال میں لائی جارہی ہے لیکن اب حالیہ تحقیق میں

پیرا سیٹا مول کے بکثرت استعمال کو نقصان دہ قرار دیا گیا ہے ۔ایڈنبرا یونیورسٹی کے مطابق سائنسدانوں کی تحقیق کے بعد اب یہ ایک بات سامنے آئی ہے کہ پیرا سیٹامول کازیادہ استعمال نقصان دہ ہے۔کثرت سے پیرا سیٹا مول کھانے سے انسان کے جگر کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا کینسر ،یرقان یا کثرت شراب نوشی سے۔سائنسدانوں کے مطابق پوری دنیا میں جگر فیل ہونے کا سب سے بڑا سبب یہی پیراسیٹامول ہے ۔تحقیق میں شامل ایک رکن ڈاکٹر لیونارڈ نیلسن کے مطابق پیرا سیٹامول کے اثرات جانچنے کیلئے چوہوں اور انسانوں ،دونوں پر تجربات کئے گئے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ پیراسیٹامول کھانے سے انسانی جگر قدرتی انداز میں کام کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ تحقیق سے حاصل ہونیوالے نتائج سے یہ انکشاف ہواکہ ڈاکٹر کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کو پیراسٹامول تجویز کرتے ہیں لیکن درحقیقت یہ دوا ءان مریضوں کے کے لئے آفاقے کا باعث بننے کی بجائے جگر کے مسائل پیدا ہو کرتی ہے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پیراسٹامول جوڑوں کے شدید درد کے لیے ہر مریض کے لئے موثر ثابت نہیں ہوتی اور ادویات کی بجائے جسمانی ورزش جوڑوں کے درد سے بچاو¿ کا زیادہ موثر طریقہ ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…