اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چینی ماہرین کے مطابق بھاپ کا درجہ حرارت 175 ڈگری فارن ہائیٹ سے 212 ڈگری ایف تک ہونا ضروری ہے۔ چین میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق تین منٹ تک منہ اور ناک سے باری باری بھاپ لینے سے سانس کی نالی کے ابتدائی
حصے میں موجود 99 فیصد وائرسز اور بیکٹیریاز ہلاک ہو جاتے ہیں۔یہ جسم کو صحت مند رکھنے کا اچھا طریقہ بھی ہے اس سے جسم کے بند مسام بھی کھل جاتے ہیں، کئی تحقیقات میں یہ طریقہ خون میں سفید خلیوں کی افزائش میں کافی موثر پایا گیا ہے۔ اس سے جسم کے درجہ حرارت میں ا س قدر اضافہ ہوجاتا ہے کہ کئی اقسام کے بیکٹیریاز اور کچھ وائرس بھی، گرمی کی شدت سے مر جاتے ہیں۔مستقل بھاپ لینے سے عام نزلہ بھی حملہ نہیں کرتا۔ پسینے کے ساتھ فاضل اور نقصاندہ مواد خارج ہونے سے سوزش میں شدت کا اندیشہ کم ہوجاتا ہے ۔ جسم میں موجود کئی اقسام کے فاضل مادے سوزش میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، ان کا جسم سے نکلنا ضروری ہے۔