جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

سردیوں کی وہ غذائیں جوبیماریوں سے نجات دلائیں

datetime 4  فروری‬‮  2021 |

لاہور(یواین پی)سردیوں میں مختلف بیماریاں انسان کو گھیر لیتی ہیں جن میں نزلہ، زکام، کھانسی، گلے میں درد عام ہیں لیکن صحت مند غذا کے ذریعے نہ صرف ان بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ سردی سے صحت پر پڑنے والے منفی اثرات سے بھی بچا جاسکتا ہے

بس آپ کو سردی کے موسم میں ان 5 چیزوں کو اپنی غذا کا حصہ بنانا ہے۔ شملہ مرچ وٹامن سی کی کمی سے انسانی جسم نہ صرف تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے بلکہ مدافعتی نظام پر بھی بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں تاہم وٹامن سی سے بھرپور پھل جیسے کینو، مالٹا، گریپ فروٹ اور موسمی وغیرہ جسم میں ہونے والی کمی کو پورا کردیتے ہیں۔پھلوں کے علاوہ شملہ مرچ ایسی سبزی ہے جس میں کینو اور مالٹے سے تین گنا زیادہوٹامن سی موجود ہوتی ہے لہٰذا سردیوں میں اپنی غذا میں شملہ مرچ کا اضافہ کرلیں اس سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔بھاپ میں پکی ہوئی مچھلی سردیوں میں جلد (اسکن) کی بیماریاں ہونا عام بات ہے۔ ٹھنڈک کے باعث ہماری جلد خاص طور پر ہاتھوں اور چہرے کی جلد بری طرح متاثر ہوتی ہے لیکن بھاپ میں پکی ہوئی مچھلی جلد کی بیماریوں سے لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔جلدی بیماریوں کے علاوہ مچھلی دل و دماغ اور آنکھوں کی بیماریوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

اس میں موجود اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز جسم کی اندرونی بیماریوں سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مشرومز۔۔۔کھمبی مشرومز عموماً مغربی کھانوں میں استعمال ہوتے ہیں ہمارے یہاں مشرومز کو کھانوں میں زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا۔مشرومز میں قدرتی طور پر ایسی

خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جراثیم کش ہوتی ہیں اور سردیوں میں انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتی ہیں۔ مشرومز میں وٹامن ڈی بھی بکثرت پایا جاتا ہے جو ہمارے مدافعتی نظام کو طاقت ور بناتا ہے۔مچھلی کا تیل سردی کے موسم میں جسم کا جو حصہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے

وہ ہیں پھیپھڑے یا تنفس کا نظام۔ سردیاں شروع ہوتے ہی سینے کی جکڑن اور سانس لینے میں تکلیف جیسے امراض جنم لینے لگتے ہیں جس سے بچے اور بڑے غرض ہر عمر کے افراد متاثر ہوتے ہیں۔مچھلی کا تیل ان بیماریوں سے لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس

میں اومیگا 3 اور اومیگا 6 وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، اومیگا 3 سانس لینے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔دارچینی دار چینی میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ جسم کا میٹا بولزم بڑھانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں علاوہ ازیں یہ نظام انہضام کے عمل کو بھی بہتر بناتا ہے، لہٰذا دارچینی سردیوں میں کھانے کے دوران پیش آنے والی پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…