پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

کروناویکسی نیشن کا عمل کس دن سے شروع ہوگا؟ پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن کا عمل ملک بھر میں (کل)3 فروری سے شروع ہو گا۔ این سی اوسی کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیاری چین سے ویکیسن کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان پہنچ چکا ہے،ویکیسن کو اسلام آباد میں مرکزی اسٹوریج سنٹر میں منتقل کیا جائے گا،تمام ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین وفاقی اکائیوں کو

فراہم کی جائے گی،ویکیسن کی منتقلی کے پلان کو این سی او سی حتمی شکل دے چکا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق درجہ حرارت کو برقرار اور وقت بچانے کے لئے سندھ اور بلوچستان اور گلگت بلتستان  کو ویکسین طیاروں پر فراہم کی جائیگی،ویکیسن کی پہلی کھیپ مکمل طور پر کووڈ 19 کیخلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جائیگی۔ فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز پاکستان کے اصل ہیروز جو وبا کیخلاف لڑ رپے ہیں،این او او سی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی طے کردی ترجیحات کے مطابق پہلی ویکیسن ڈوز ہیلتھ ورکرز کو لگائی جا رہی ہے،ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کئے جا چکے ہیں،ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا،ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں،خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سنٹر قائم کر دیئے گئے ،آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی،این سی او سی پوری ویکسینیشن مہم کے دوران نرو سنٹر کے طور پر کام کرے گا،ویکسینیشن کے لئے صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطح پر بھی کور سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،ویکسینیشن کا پورا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمینٹ سسٹم کیساتھ کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام کرے گا،ویکسینیشن کا عمل ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہو گا۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…