پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ایڈز کا وائرس ایک فوجی سے انسانوں میں پھیلا  تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (آن لائن) ایڈز کا وائرس ایک فوجی سے انسانوں میں پھیلا یہ انکشاف پروفیسر جیک نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ایڈز کا وائرس ایک فوجی سے انسانوں میں پھیلا جس نے چیمپینزی کا شکار کیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پروفیسر جیکس پیپن نے

اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہونے والا پہلا شخص پہلی عالمی جنگ کا سپاہی تھا جس نے کیمرون میں بھوک کی وجہ سے چیمپینزی کا شکار کیا اور وہی ایڈز کے پھیلاؤ کا سبب بنا۔پروفیسر جیکس گزشتہ کئی دہائیوں سے ایڈز کی حقیقت کو تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔2011 میں پروفیسر جیکس کی شائع ہونے والی کتاب میں یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ بیسویں صدی کے آغاز میں کیمرون میں شکار کیے گئے چیمپئنزی سے مہلک بیماری پھیلی۔کتاب میں کہا گیا کہ عالمی جنگ کے دوران بھٹک جانے والے سپاہی نے اپنی بھوک مٹانے کے لیے جنگل میں چیمپیئنزی کا شکار کیا تھا جو جانوروں سے انسانوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کا سبب بنا۔متاثرہ شخص جنگ کے بعد واپس اپنے شہر پہنچا جہاں سے یہ وائرس آہستہ آہستہ دنیا بھر میں پھیلانا شروع ہوا۔ سال 2019 میں 17 لاکھ کے قریب افراد ایڈز سے متاثر ہو گئے تھے۔دنیا بھر میں 3 کروڑ 33 لاکھ افراد ایڈز سے متاثر ہو چکے ہیں اور اس سے بچاؤ کی ویکسین تاحال تیار نہیں ہو سکی ہے تاہم وائرس کا پھیلاؤ یا ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقلی کو روکنے کی کچھ ادویات موجود ہیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…