جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

عالمی ادارہ صحت کی ویکسین کی برآمد پر پابندیاں عائد کرنے پر یورپی ممالک پر تنقید

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپی ممالک پر کورونا وائرس کی ویکسین کی یورپی حدود سے باہر برآمد پر پابندیاں عائد کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے وبا پر قابو پانے میں طویل عرصہ لگ سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے یہ پابندی اس وقت عائد کی جب ویکسین تیار

کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے یورپی ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں کمی کے امکان پر تنازع پیدا ہوا تاہم عالمی ادارہ صحت کی نائب سربراہ میرانجیلا سیماؤ نے کہا کہ یہ بہت پریشان کن رحجان ہے۔اس سے قبل ڈبلیو ایچ او کے سربراہ تیدروس ادھانوم غبرائسس نے کہا تھا کہ ویکسین پر قومی تسلط سے اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ایک آن لائن اعلیٰ سطحی اجلاس، ڈیوس ایجنڈا، میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی ذخیرہ اندوزی سے وبا طویل عرصے تک رہ سکتی ہے، جس سے معاشی بحالی سست روی کا شکار ہو گی اور اس طرح کے اقدامات اخلاقی دیوالیہ کا سبب بنیں گے، جس سے عالمی سطح پر عدم مساوات مزید بڑھ سکتی ہے۔ویکسین کی فراہمی میں کمی کے تنازع کے بعد یورپی یونین اب اپنی حدود میں تیار ہونے والی ویکیسن کی برآمد پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔اگر ویکسین تیار کرنے والی کمپنی یورپی ممالک کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر پورا نہیں اترتی تو یہ نام نہاد قسم کا شفافیت کا نظام یورپی یونین میں شامل ممالک کو یہ اختیارات دیتا ہے کہ وہ ویکیسن کی دوسرے ممالک تک رسائی پر پابندی عائد کر دیں۔یورپی کمیشن نے کہا کہ ہمارے لیے اپنے شہریوں کا تحفظ ترجیح ہے اور اس وقت ہمیں جس طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے ان میں اس طرح کے اقدامات

اٹھانے کے سوا کوئی اور رستہ نہیں بچا ہے،ان پابندیوں سے دنیا بھر میں سو سے زائد ممالک متاثر ہوں گے، جس میں برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔ مگر کئی اور ممالک کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے جس میں غریب ممالک بھی شامل ہیں تاہم یورپی یونین کو اس طرح کی پابندی کے اقدامات سے پیچھے ہٹنا پڑا تھا، جب سرحد کی دوسری طرف آئرلینڈ، ڈبلن اور لندن میں اس کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…