پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

خبردار!آنکھیں مسلنے سے انتہائی خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں

datetime 31  جنوری‬‮  2021 |

اگرآپ آنکھیں مسلتے ہیں تو مہربانی فرما کر اب یہ کام چھوڑ دیں کیونکہ آنکھیں مسلنا کوئی اچھی بات نہیں بلکہ آنکھیں ملنے سے آپ کی آنکھیں انتہائی خراب ہو سکتی ہیں،اگر آنکھیں مسلنے کی عادت آپ کو ہے تو یہ نظر انداز کردینے والی عادت بالکل بھی نہیںہے،دیکھا گیا ہے کہ تقریباً سب ہی لوگوں کو آنکھیں مسلنے کی خواہش ضرورت پیدا ہوتی ہے کیونکہ تھکاوٹ محسوس ہو رہی ہو،خارش یا

سوجن بھی اس کی وجہ ہوتی ہے یا تناو آنکھیں مسلنے پر مجبور کر دیتا ہے،آنکھیں مسلنے کی سب سے بڑی وجہ سے اس عضو میں خارش کا احساس ہوتا ہے لیکن پھر بھی ایسا کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لیں کہ(جلد بڑھاپا) ایسی حرکت تو آنکھوں کے اردگرد نازک ٹشوز پر بہت زیادہ دباو پڑتاہے جس سے جلد کو انتہائی نقصان پہنچتاہے اور کولیگن نامی ہارمون کی سطح متاثر ہوتی ہے جو کہ جلد کو جوان رکھنے کا کام کرتا ہے،اسی طرح خون کی ننھی شریانوں کو نقصان پہنچا دینا ممکن ہوتا ہے جو کہ حلقوں اور آنکھیں سوجنے کا باعث بنتا ہے اور آپ کی آنکھیں مزیدخراب ہونے لگتی ہیں۔(آنکھ کی سطح متاثر ہونا)اور ہاں اگر اپ کی آنکھ میں کچھ چلا گیا ہے تو مسلنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح عارضی طور پر سکون تو ملتا ہے مگر یہ آنکھ کی سطح کے دبنے کا باعث بھی بنتا ہے جس سے قرینے میں لیکر پڑ سکتی ہے۔(بینائی خراب ہونا)عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کا متاثر ہونا قدرتی ہے ہے مگر آنکھیں مسلنا ایسی صورت حال کو تیز کر دیتا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے قرینے کی سخت بدل جاتی ہے اور اس عارضے کوkeratoconus کہا جاتا ہے جو کہ دیکھنے کےلئے روشنی کو مختلف کر دیتا ہے اور بینائی تیزی سے کمزور ہونے لگتی ہے جو کہ ہمارے لئے مشکلات پیدا کر دیتی ہے۔(بینائی سے محروم)اوپر بھی بتایا گیا ہے کہ آنکھیں مسلنے سے آنکھوں پر دباو بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے اس عضو کے اندرونی سیال پر بھی دباو پڑتا ہے اور وہاں آنےوالے دوران خون میں مداخلت ہوتی ہے ایسا مسلسل کرنے سے موتئے جیسا مرض لاحق ہو سکتا ہے جو کہ بینائی ختم بھی کر سکتا ہے اس لئے آپ کو اس عمل سے گریز کرنا چاہئے،(جراثیم والے ہاتھ)دیکھنے میں تو آپ کے ہاتھ صاف دکھائی دیتے ہیں مگر وہ جراثیموں سے بھرے ہوتے ہیں،آنکھوں کے گرد ہاتھوں کا پھرنا جراثیم آنکھوں میں منتقل کر سکتاہے،آشوب چشم اور دیگر امراض کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ہمیشہ مشورہ دیتے ہیں کہ لینس پہننے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح لازمی دھوئیں اور گندے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں کو ہرگز نہ چھوئیں تاکہ آپ کی آنکھیں محفوظ رہ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…