اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں ملائشیا اور نڈونیشیا جڑی بوٹیوں سے مالا مال ممالک کے طور پر جانے جاتے ہیں وہیںپر نت نئے روایتی انداز میں مروجہ ہر پل قہووں کا راج ہے اسی طرح کی ایک جڑی بوٹی تونکات علی کا قہوہ ملائشیا میں عام ہے اور پوری دنیا میں اس کی بے پناہ مانگ ہے ملائی زبان میں جڑی بوٹی کو تونکات علی جبکہ عربی میں اس کو
عکازہ علی کے نام سے جانا جاتا ہے دنیا بھر میں یہ کہیں پاوڈر کہیں کیپسول اور کہیں ٹی بیگ میں بک رہا ہوتا ہے، اس کو مدانہ قوت میں اضاف کےلئے بھی پیا جاتا ہے ،اعصاب کی کمزوری میں بے پناہ فائدہ مند ہے جن لوگوں کے گردوں میں پتھریاں ہوں انہیں یہ قہوہ پلایا جاتا ہے، یہ قہوہ پینے والوں کو شوگر نہیں ہوتی اور اس کےلئے بہت سے فوائد زندگی میں میسر ہوتے ہیں۔