جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

زبان پر دھبے، چھالے اور سوجن کورونا وائرس کی نئی علامات سامنے آگئیں

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ (آن لائن)  اسپین کے طبّی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ زبان پر دھبے، چھالے اور سوجن بھی کووِڈ 19 کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔ ان علامات کو انہوں نے مجموعی طور پر ‘کووِڈ زبان’  کا نام دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  کورونا وائرس کی ظاہری علامات جاننے کیلیے  ماہرین نے  کووِڈ 19 میں مبتلا 666 مریضوں کا جائزہ لیا جن کی اوسط عمر تقریباً 58 سال تھی

جبکہ ان میں 42 فیصد مرد اور 58 فیصد خواتین شامل تھیں۔ ان مریضوں کی تقریباً نصف (47.1 فیصد) تعداد کا تعلق لاطینی امریکا سے تھا۔ان تمام افراد کے طبّی ریکارڈز اور دوسری تفصیلات کھنگالنے کے بعد معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر 304 (45.7) مریضوں کے منہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے کم از کم ایک علامت ضرور ظاہر ہوئی تھی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے 11.5 فیصد مریضوں کی زبانوں پر ا?بلے پڑ گئے تھے جبکہ 6.6 فیصد کی زبان کے اگلے حصے میں سوجن ا?گئی تھی۔6.9 فیصد مریضوں کی زبانیں سوج گئی تھیں اور ان پر چھالے پڑ گئے تھے جن کی بنائ  پر ان افراد کو کھانے، پینے، چبانے اور بولنے تک میں شدید تکلیف اور دشواری کا سامنا ہورہا تھا۔زبان کا ذائقہ متاثر ہونے اور سینے میں جلن کی عمومی شکایت 5.3 فیصد مریضوں نے کی۔اس تحقیق کی روشنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ کووِڈ 19 کی علامات میں زبان پر ا?بلوں، چھالوں اور سوجن کو بھی شامل کرلیا جائے تاکہ اس وبائی مرض کی تشخیص کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…