پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

جسمانی قد کو بڑھانے میں مددگار طریقے

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) قد لمبا کرنے کی خواہش کس کو نہیں ہوتی مگر کیا اس کا کوئی آسان طریقہ بھی ہے؟ ویسے اس کی سو فیصد ضمانت تو نہیں دی جاسکتی مگر کچھ چیزوں پر عمل کرکے قد کو ایک ہفتے میں ڈیڑھ سینٹی میٹر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اگر آپ بھی اس کے خواہشمند ہیں تو درج ذیل طریقوں پر عمل کرکے اس کی کوشش کرسکتے ہیں دوسروں سے ذہین ہونے کی 9 علامات یہ

کیسے ممکن ہے؟ جی ہاں واقعی نیند کے دوران بھی آپ اپنے قد کو بڑھا سکتے ہیں۔ کمر کے بل دس منٹ لینا ہیقد میں پانچ ملی میٹر کا اضافہ کردیتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ دن بھر میں ریڑھ کی ہڈی سکڑتی ہے اور لیٹنے کے بعد وہ اپنی اصل شکل میں لوٹ آتی ہے۔ اس لمبائی کو برقرار رکھنے کے لیے چند مخصوص ورزشیں ہیں تاہم ایک بالغ شخص (25 سال سے زائد عمر) کے افراد میں اس کا امکان بہت کم ہوتا ہے اور کوئی چونکا دینے والے نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔ سائیکل چلانا قد لمبا کرنا چاہتے ہیں تو کسی سائیکل پر سوار ہونے کے بعد سیٹ کو اس طرح ایڈجسٹ کریں کہ آپ کی ٹانگوں کو پیڈل تک پہنچنے کے لیے زیادہ کھینچنا پڑے، تاہم گدی کو بہت زیادہ اونچا بھی نہ کریں ورنہ جوڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جسم میں خون کی کمی کی 6 علامات بار پر لٹکنا یہ ایک آسان ورزش ہے، بس کسی بار پر لٹک جائیں اور جتنی دیر ہوسکیں وہاں لٹکیں رہیں، بتدریج وقت کو بڑھاتے چلے جائیں، یہ ورزش ریڑھ کی ہڈی اور پیٹ کے مسلز کو مضبوط کرتی ہے۔کندھوں کے بل کھڑے ہونا کمر کے بل زمین پر لیٹیں اور پھر سر اور کندھوں کو زمین پر ٹکاتے ہوئے باقی جسم کو ہوا میں اٹھا لیں، اس ورزش کے لیے ٹانگوں کو جسم کی سیدھ میں رکھنا ضروری ہے ورنہ انجری کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ کوبرا آسن پیٹ کے بل زمین پر لیٹیں اور ہاتھ زمین پر ٹکا کر سر اور سینے کو اوپر اٹھالیں کسی سانپ کی طرح، یہ ورزش کمر، کولہوں اور دیگر حصوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ لچک کی ورزش سیدھے کھڑے ہوں اور پھر دونوں ہاتھوں سے زمین کو چھونے کی کوشش کریں ۔ اس پوز میں آپکا سر اور جسم گھٹنوں کے قریب ہو، ابتداءمیں جتنا ہوسکیں جھکیں اور بتدریج اس میں زیادہ آگے جھکنے کی کوشش کریں۔ اچھلنا ڈوری کی مدد سے اچھلنا یا کسی مقام پر ویسے ہی اچھلنا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے، اس سے ہڈیاں اور مسلز مضبوط ہوتے ہیں جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ قد میں کسی حد تک اضافہ ہوتا ہے۔ تیرنا سوئمنگ قد بڑھانے والی ورزشوں میں سب سے

اوپر سمجھی جاسکتی ہے ۔ پانی کے اندر ریڑھ کی ہڈی کے مہروں پر بوجھ بہت کم ہوتا ہے جبکہ جوڑ زیادہ کھل جاتے ہیں، جس سے قد بڑھانا آسان ہوجاتا ہے۔ خوراک اور نیند اگر تو آپ قد بڑھانا چاہتے ہیں تو غذا میں کیلشیئم، آئرن، وٹامن ڈی سمیت دیگر عناصر کی موجودگی ضروری ہے جو جسمانی افعال کے لیے ضروری ہیں، جبکہ سخت سطح پر سونا عادت بنانی ہوگی۔ کھڑے یا بیٹھنے کا انداز اکثر

افراد اپنی کمر جھکا کر رکھتے ہیں، خصوصاً اس وقت جب وہ کافی دیر تک کسی جگہ بیٹھے ہوں۔ کمر جھکائے رکھنا ریڑھ کی ہڈی میں جھکاﺅ پیدا کرتا ہے جس کے نتیجے میں وقت گزرنے کے ساتھ قد گھٹنے لگتا ہے۔ اگر آپ کھڑے یا بیٹھنے کا درست طریقہ جان لیں تو قد میں بھی بہتری محسوس ہونے لگتی ہے۔ پراعتماد ہونا اپنے اعتماد کو بڑھائیں، جس سے قد میں بہتری دیکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

اپنے مزاج کو بدلنا روزانہ آئینے میں تصویر کو دیکھنے کے انداز میں بھی تبدیلی لانا ہوگی، اعتماد جسم اور ذہن پر اثرانداز ہوتا ہے۔ بری عادات سے دوری تمباکو نوشی یا الکحل کا استعمال جسمانی نشوونما کی روک تھام کرتا ہے، اگر آپ ان سے نجات حاصل کرلیں تو جسم کو قدرتی طریقے سے بڑھنے میں مدد ملتی ہے، ویسے آپ لمبے نظر آتے ہیں یا نہیں، یہ کوئی شرمندگی کی بات نہیں، سب سے اہم امر یہ ہے کہ آپ خود کو کیسے پیش کرتے ہیں اور کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…