ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

گوشت خور تین ماہ سبزیاں کھائیں اور 68 ہزار ڈالر انعام پائیں

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(یواین پی) بعض لوگ اپنی صحت کی وجہ سے یا ماحول دوستی کی باعث سبزی خور ہوجاتے ہیں لیکن اب ایک برطانوی کمپنی نے اس عادت کو ترک کرنے کے لیے خطیر رقم کا اعلان کردیا ہے۔برطانیہ میں غیر حیوانی اجزا سے کھانے تیار کرنے والی کمپنی ‘وائبرینٹ ویگن’ نے

اپنی سبزیجاتی کھانوں کی مشہوری کے لیے 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ یعنی 68 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعام اس مسلسل گوشت خور کو دیا جائے گا جو 90 روز تک اس کا ناغہ کرکے صرف سبزیوں پر گزارا کرسکے۔ اس طرح یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ کے برابر بنتی ہے۔اس کے لیے ریستوران نے پہلے 1500 گوشت خور خواتین و حضرات کا سروے کیا اور اس کے بعد مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ‘گوشت چھوڑ کر سبزی کھانے والی حقیقی مثالیں چاہتے ہیں تاکہ مزید برطانوی باشندوں کو اس جانب راغب کیا جاسکے۔’ کمپنی کے مطابق خود لوگ بھی گوگل پر سبزیوں والے کھانے کو تلاش کررہے ہیں اور 2017ء کے مقابلے میں سال 2020ء کے دوران اس میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے 2014ء میں اپنے غیر منافع بخش کاروبار کا آغاز کیا تھا جس کے بعد بالخصوص برطانیہ سمیت دنیا بھر میں سبزیوں والے کھانوں کی طلب، تلاش اور کھپت میں بھی

اضافہ ہوا ہے۔ قبل ازیں ریستوران نے جنوری کی مناسبت سے ‘ویگنوری’ کا اعلان کیا تھا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ ایک ماہ (جنوری) میں لوگ گوشت کی بجائے سبزی کھائیں گے اور اب تک 50 ہزار افراد یہ قرارداد قبول کرکے اس میں شامل ہوچکے ہیں۔لیکن اب رغبت سے

گوشت کھانے والے افراد کے لیے خطیر رقم کا انعامی مقابلہ رکھا گیا ہے۔ اس کے لیے ہزاروں درخواست گزاروں میں سے ایک کو منتخب کرکے اسے کمپنی کا نمائندہ بنایا جائے گا اور باقاعدہ معاہدے پر سائن ہوں گے۔ اس کے بعد 90 روز تک اسے گوشت نہیں کھانا اور ترغیبی ویڈیو

سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ہوں گی۔ اس دوران کمپنی سبزیوں والے کھانے اسے فراہم کرے گی اور یوں سبزیوں والی مصنوعات کی تشہیر بھی ہوسکے گی۔اگر تین ماہ وہ سبزی کھانے کو برقرار رکھتا ہے تو اس سے پورے 2021ء کے سال تک سبزیوں پر گزارا کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ اس کے بعد بھی انعام کے طور پر اسے پوری زندگی ایک لاکھ پونڈ مالیت کی سبزیاں مفت فراہم کی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…